تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
بلاگزتازہ ترینسیاسیکالم

ایم ایم اے: سادگی، خواب زدگی یا خود فریبی —- سید مظفر الحق

by دانش ڈیسک 30/06/2018
written by دانش ڈیسک 30/06/2018
85

زیادہ مدّت نہیں ہوئی کہ کہیں کی اینٹ اور کہیں کا روڑا ملا کر بھان متی نےکنبہ جوڑا تھا، نظریہ ضرورت کا دباؤ تھا یا عالمِ بالا کے اشارے نے روایتی جبّہ و دستار، سیاسی طالع آزماؤں اور اسلامی انقلاب کے داعیوں کو پرویزی ڈوری میں پرو کر متحدہ مجلسِ عمل نامی مالا بنا ڈالی، بدخواہوں نے اسے ملّا ملٹری الائینس کا نام دے ڈالا کیونکہ ان کی دال نہ گل سکی تھی اور این آر او موخر ہوگیا، آزاد معیشت کی یہی تو خصوصیت ہے کہ بازاری اجناس کی قدر و قیمت کا تعین طلب اور رسد کی بنیاد پہ ہوتا ہے۔

مصنف

پیر فرتوت نے ارزاں نرخ پہ جنسِ وفا پیش کردی، پیشکش پرکشش اور اجناس تازہ تھیں جلد خراب ہونے کا کوئی خدشہ بھی لاحق نہیں تھا ان کا مال بازار اور اثر و رسوخ منڈی کے ایک کونے تک محدود تھا جبکہ دوسری پارٹی نا قابلِ اعتماد اور حریص تھی جو پورے بازار پہ اجارہ داری کی تاک میں تھی سو سودا پکّا ہوگیا۔ قاضیِ شہر کو سرپرست اور نمائشی سرتاج بنا کر پیرِ فرتوت جس کی شاطرانہ صلاحیتیوں اور چک پھیریوں کے آگے بیچارہ قاضی کچھ اپنی سادگی اور کچھ خانقاہی عقیدتوں کی وجہ سے ڈھیر ہوگیا۔ وہ اپنے صافے میں لگی کلغی پہ ہی پھولا نہ سماتا تھا جبکہ حرفوں کا بنا شاطر پہلے تو خود بازار کا سرخیل جو وزیراعظم کہلاتا تھا اس کا امید وار بنا، یہ پتّھر بھاری تھا نہ اٹھ سکا چچا سام پیٹھ دکھا گئے تو اس نے بساط پہ دوسری چال چلی اور اکثریت نہ ہونے کے باوجود جوڑ توڑ کرکے قائدِ حزب اختلاف بن گیا اور اپنے ایک کفش بردار کو کے پی کی حکومت سونپ کر خود مرکز اور صوبے کے میوہ جات سے شکم سیر یوتا اور اپنی ذریت کو نوازتا رہا، جبکہ خواب زدہ اسلامی انقلابی شعوری طور پہ یا فریب خوردگی کے سبب اسے توانائی فراہم کرتے رہے اور رسوا ہوتے رہے۔

یہ بھی ملاحظہ کریں: متحدہ مجلس لطائف ——– آصف محمود

 

حتٰی کہ اس رنگے سیار نے وردی پوش آقا کو وردی میں ہی بارِ دگر سریر آرائے تخت کرانے کا ڈول ڈالا، سودے بازی کرکے شرم و حیا کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اور اپنے یمین و یسار انقلاب زدہ صالحین کو آنکھیں دکھا کر اقتدار کی چوکھٹ پہ سجدہ ریز ہوکر نعلینِ کو بوسہ دیا اور اس کے کفش بردار نے جو وزیر اعلٰی کہلاتا تھا اسمبلی ٹوٹنے سے پہلے جو بل پاس کروائے ان میں سے کوئی عوام کی فلاح اورصوبے کے مفاد کے لئے نہیں بلکہ صرف اپنی مراعات اور مفادات کے لئے تھے۔

اقتدار کی چاٹ اور مردار خوری کی لت ایسی بری ہے کہ کے پی کے میں اقتدار کے فراق کی آگ میں جھلستا ہیرِ فرتوت ایک بار پھر وہی جالِ ہمرنگِ زمیں لے کے آیا ہے جس سے مردِ دانا کی درویشی و مومنانہ فراست نے خواب زدہ انقلابیوں کو رہائی دلوائی تھی۔

اب اسے سادگی کہیں، خواب زدگی، سمجھیں یا خود فریبی کا نام دیں کہ صید خود صیاد کے جال میں پھنسنے کو بیتاب ہے۔


یہ بھی ملاحظہ کریں: علماء اور سیاست : احمد الیاس

Facebook Comments Box
MMAمتحدہ مجلس عملمولانا فضل الرحمان
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
 اسلامی اصطلاحات کا طنزیہ استعمال اور شدت پسندی کی بحث — علی عبداللہ
next post
ناطق اور ناول: بد نام اگر ہوں گے تو کیا نام نہ ہوگا —- احمد اقبال

Related Posts

حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...

11/09/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...

22/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.