تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
پڑھنے کے لیے ۶ اچھی اردو کتابیں اور...
Contagion — S. Bano
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
بلاگزتازہ ترین

اوورسیز پاکستانی اور ووٹ کا حق: شہزاد صدیقی

by دانش ڈیسک 27/04/2018
written by دانش ڈیسک 27/04/2018
78

تحریک انصاف اوور سیز پاکستانیوں کو، جن کا ملکی معشیت میں نہایت اہم کردار ہے، ووٹنگ کا حق دلوانے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہی۔ یاد رہے کہ قریباً 159 ممالک میں بسنے والے پاکستانیوں کی تعداد 80 لاکھ سے زیادہ ہے۔ اسی سلسلے میں تحریک انصاف کی جانب سے سپریم میں ایک درخواست بھی دائر کی گئی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن اور نادرا کو اس اوور سیز پاکستانیوں کے ووٹ کو کاسٹ کرنے کے لیے سسٹم تشکیل دینے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

ایک عام خیال ہے کہ سمندر پار بسنے والے پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد عمران خان و تحریک انصاف کے لیے نرم گوشہ رکھتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ن لیگی بیانیے کے حامی عناصر، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق ملنے پر قدرے ناخوش نظر آرہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن تو یہاں تک کہہ بیٹھے کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا سازش لگتی ہے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ بیرون ملک بیٹھ کر سینیٹ کا الیکشن لڑنے میں کوئی مضائقہ نہیں، لیکن ووٹ ڈالنا سازش ہے۔

کوئی بتلائے کہ ہم بتلائیں کیا۔۔۔

سوشل میڈیا پر بھی اس فیصلے کے حوالے سے طرح طرح کے تبصرے دلچسپی کا باعث بنے رہے۔ ایک صاحب تبصرہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ چونکہ ہمارا میڈیا آزاد نہیں لہذا اوور سیز پاکستانیوں کی رائے مسخ شدہ ہوتی ہے۔ اس لیے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے دینا ایک غلط فیصلہ ہے۔ اس طرح کی منطق پر یہی کہا جاسکتا ہے کہ اللّٰه ہومیو پیتھی قسم کی دانشوری سے اس قوم کو محفوظ رکھے۔ موصوف کہ مؤقف کو اگر ایک سیکنڈ کے لیے درست مان بھی لیا جائے تو اسی قبیل کے لامتناعی اعتراضات باب در باب کھل جائیں۔ ایک اہم ضمنی سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ مختلف وجوہات کی بناء پر، اندرونِ ملک پاکستانیوں کی رائے مسخ شدہ نہیں؟ مثال کے طور پر وہ لوگ جو پسماندہ علاقوں میں پیدا ہوئے، پلے بڑھے، جو بنیادی تعلیم بھی حاصل نہ کرپائے، ٹی وی، انٹرنیٹ سے مستفید نہ ہوپائے، پھر تو انھیں بھی ووٹنگ کا حق نہیں ملنا چائیے۔ موصوف کے پوائنٹ کی بنیاد پر یہ بھی کہا جاسکتا ہے کہ چونکہ پاکستان کے اکثر چینلز حکومت وقت کے زیر اثر چلتے ہیں، خاص کر وہ چینلز جن کی آمدنی کا ایک بڑا حصہ سرکاری اشتہارات پر مبنی ہے، جس کی بناء پر ان کی کریڈیبیلیٹی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے، ایسے تمام چینلز کے ناظرین کے ووٹ ڈالنے پر بھی پابندی لگا دینی چائیے۔ ہمارے ہاں آبادی کی ایک بڑی اکثریت گاؤں دیہاتوں میں رہتی ہے۔ ان علاقوں میں سب سے دیکھا جانے والا چینل پی ٹی وی ہے جس کو نرم ترین الفاظ میں وفاقی حکومت کا سیاسی ترجمان کہنا غلط نہ ہوگا۔ دلچسپ پہلو یہ ہے کہ پی ٹی وی وہ چینل ہے جو ہر قومی انتخابات کے بعد اپنے سابقہ مؤقف کو خود ہی جھوٹا قرار دے ڈالتا ہے۔ کیا ایسے ٹی وی چینل کے ناظرین کی رائے مسخ شدہ نہیں ہوگی؟

آگے چلیے تو پاکستان کے تمام شہریوں کو پابند کیا جانا چائیے کہ جب تک پاکستان کے ہر صوبے میں کیا جانے والے ہر کام کو جب تک خود اپنی آنکھوں سے نہ دیکھ لے، تب تک اپنے حلقے سے قومی اسمبلی کے کسی امیدوار کے لیے ووٹ نہ کاسٹ کرے۔ ایک ہی حلقے میں رہنے اور وہیں کے ترقیاتی کام دیکھتے رہنے سے ووٹر کی رائے مسخ ہوجانے کا قوی امکان ہے۔

اب تک کی اس تمام بحث سے بنیادی نکتہ اچھی طرح سمجھ آچکا ہوگا۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی کو نہ تو کسی چودھری کا ڈر ہے، نہ کسی سردار، نہ کسی وڈیرے کا۔ نہ اس کو کوئی خوف ہے نہ اندیشہ۔ اسکے علاوہ اوورسیز ووٹر نہ ہی تو الیکشن سے کچھ دن قبل پکی کرائی گئی نالیوں سے متاثر ہوتا ہے، نہ ہی نئے نویلے لگائے گئے پانی کے نلکوں سے۔ ملک سے باہر رہنے والا ووٹر نہ صرف پرفارمنس کا شعور رکھتا ہے بلکہ اسکا عینی شاہد بھی ہوتا ہے۔ وہ جانتا ہے کہ وزیر اعظم کا کام سڑکیں و پل بنانا نہیں، اداروں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہوتا ہے۔ وہ جانتا ہے کہ انفراسٹرکچر کی تعمیر مئیر لیول کا کام ہے۔ وزیراعظم پالیسیز بناتا ہے، قوم کو وژن دیتا ہے۔ ہمارے ملک میں ایک چلن عام ہے۔ آپ دس روپے کی کرپشن کیجیے، اس میں چھ روپے اپنی جیب میں رکھیے، بقیہ کے چار روپے اپنے ووٹر پر خرچ کردیجیے، ووٹر آپ کا یہ "احسان” زندگی بھر نہیں بھولے گا۔ "کھاتا ہے تو لگاتا بھی تو ہے” ٹائپ جملے ایسے ہی احسانات کے بوجھ تلے دبے ووٹروں نے ہی عام کیے۔ بیرون ملک پاکستانی اس طرح کے سیاسی ہتھکنڈوں سے بخوبی آگاہ ہوتے ہیں۔ آسان الفاظ میں، اوورسیز پاکستانی کو بیوقوف بنانا تقریباً ناممکن ہے یہی وجہ ہے کہ اسٹیٹس کو کی حامی جماعتیں ووٹنگ کا حق دینے کی شدید مخالفت کررہی ہیں۔ وجہ صاف ظاہر ہے۔ اپنی برسوں کی جمی جمائی دیہاڑی کو کون لات مارنا چاہے گا؟

Facebook Comments Box
Overseas Pakistaniاوورسیز پاکستانیاوورسیز پاکستانی ووٹ
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
اِخوان المسلمون : عزیمت کی 90سالہ داستان —- منیر احمد خلیلی
next post
تاج محل : مظہر عبرت و الفت — شفیق زادہ

Related Posts

Contagion — S. Bano

01/11/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...

22/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.