تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
Contagion — S. Bano
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
بلاگزتازہ ترین

جنسی ہراسانی،جامعہ کراچی کے اساتذہ اور شکاری میڈیا : نبیلہ کامرانی

by دانش ڈیسک 25/04/2018
written by دانش ڈیسک 25/04/2018
204

گورڈن آلپورٹ کا شمار نفسیات کے بڑے ناموں میں ہوتا ہے۔ فنکشنل آٹونومی کا نظریہ کچھ اس خوبصورت طور آلپورٹ نے بیان کیا ہے کہ ہمیشہ آلپورٹ کا نام نفسیات میں زندہ رکھے گا۔

آلپورٹ کہتا ہے کہ انسان اولاً کوئی کام مجبوری میں شروع کرتا ہے لیکن بعد میں وہی کام اسکی مجبوری بن جاتا ہے، دور قدیم میں انسان شکار کرنے پہ مجبور تھا، پھر اس نے ضرورت کے تحت کھیت اور باغ لگائے، لیکن بعد میں وہ اس کام میں مزہ لینے لگتا ہے۔ پھر وہ کام مجبوری کی وجہ سے نہیں بلکہ لطف لینے کے لیے جاری رکھتاہے۔ یعنی ابتداء میں فنکشن مجبوری کی وجہ سے تھا مگر بعد میں فنکشن مجبوری سے آزادی یعنی آ ٹومیسی ہو جاتا ہے۔

آج دنیا میں جو لوگ شکار کرتے ہیں ان میں سے شاید ایک فیصد لوگ ہی بھوک کی مجبوری میں شکار کرتے ہوں گے۔
ورنہ شکاریوں کی اکثریت تو محض اس پل کے ولولے کے لیے شکار کرتے ہیں جو شکار کے وقت محسوس ہوتا ہے۔ خیر شکار کے ذیل میں اہم بات یہ ہے کہ جانور کبھی بھی فنکشنل آٹونومی کے حامل نہیں ہوتے۔ وہ جب بھی شکار کرتے ہیں اسکے پیچھے واحد محرک انکی بھوک ہوتی ہے۔ یہاں یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ جانور انسان کے مقابلے میں زیادہ عملی ہوتے ہیں۔ یعنی جب کبھی انکے شکار کی زمہ داری ہٹائی جائے تو وہ شکار کرنا ہی بھول جاتے ہیں۔ جانور اپنی قوت کے حساب سے شکار کھیلتے ہیں۔
کہا جاتا ہےجب شیر بوڑھا ہو جاتا ہے آدم خور جب بنتا ہے، یعنی اسمیں بھینس کے شکار کی قدرت نہیں رہتی تو وہ انسانوں کا شکار کرنے لگتا ہے۔ انسان کا دفاع تو اسکی عقل کرتی ہے اور اسی کمزور انسان کو خوفناک جانوروں کا شکار کھیلنے اور خوفناک مہم جوئی پے مجبور کر تی ہے۔

اب سوال یہ ہے کہ انسان جو سب سے ذہین مخلوق ہے، اگر وہ آسان شکار کا متلاشی ہے تو اس سے کیا ثابت ہوتا ہے؟؟ یعنی آسان شکار کا متلاشی دراصل فنکشنل آ ٹونومی کے درجے پر فائز ہی نہیں ہوا۔ یہ تو دراصل کوئی کمزور شکاری ہے جسے اپنی قوت پہ شک ہے۔

ہمارا میڈیا بھی شکاری ہے مگر ابھی تک اس میں گھنے جنگلوں میں خوفناک درندوں کا شکار کھیلنے کی جرات نہیں۔ ابھی تک ہمارا میڈیا "ابو جان” سے اجازت لے کر شام میں گھر سے باہر جاتاہے،جب اسکول میں ہوتا ہے اس وقت بھی کمزور اور گندے بچوں کی ہی شکایت پرنسپل سے لگاتا ہے جبکہ مظبوط گندے بچے اگر اسے گھور کے دیکھ بھی لیں تو اسکی حالت خراب ہو جاتی ہے۔

کچھ بھی کر لیں تالی ایک ہاتھ سے نہیں بج سکتی، ہری جھنڈی کے بغیر ٹریفک رواں نہیں ہوتا۔ مسکراہٹ بھی فوائد اٹھا نے، ترقی پانے، مقام اور مرتبہ بڑھانے کے لیے ایک رشوت کا کام کرتی ہے۔

اس صورت حال کی سب سے بڑی مثال حال ہی میں بعض ٹی وی چینل پے آنے والے چاے کی پیالی میں طوفان ہے۔ یہ طوفان کیسے کیسے برپا ہوا ؟؟

ہوا کچھ یوں کہ جامعہ کراچی کے استاد نے اپنی ایک طالبہ کو کچھ پیغام ارسال کیے۔ جیسا کہ آپ سب ہی جانتے ہیں تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی، بات جب ہی آگے بڑھتی ہے جب گرین بتی نظر آتی ہے۔

ہمارے آزاد اور خودمختار اور "غیر جانبدار” میڈیا نے کہیں بھی اس بات پہ روشنی نہ ڈالی کے کچھ بھی کر لیں تالی ایک ہاتھ سے نہیں بج سکتی، ہری جھنڈی کے بغیر ٹریفک رواں نہیں ہوتا۔ مسکراہٹ بھی فوائد اٹھا نے، ترقی پانے، مقام اور مرتبہ بڑھانے کے لیے ایک رشوت کا کام کرتی ہے۔

لیکن جب انعام اور فائدہ دینے والے مسکراہٹ اور باتوں سے آگے کا مطالبہ کر تے ہیں تو جنسی ہراسانی کے کی شکایت سر اٹھاتی ہے۔ اس حقیقت سے ہمارا شکاری میڈیا اپنی نظر چراتا ہے۔

لیکن یہ تو آپ سب ہی جانتے ہیں کہ میڈیا تو خود بھی اس نوعیت کے ” ٹول ٹیکس” دے کر ہی اپنے ملازمین کو ترقی دینے والا ادارہ ہے۔ پروگرام پروڈیوسر سے لے کر چینلز کے مالکان تک، سب ہی اپنے ادارے کے ملازمین کا جنسی استحصال اپنا فرض عین سمجھتے ہیں۔

یادش بخیر!
جنسی ہراسانی کا سب سے بڑا اسکینڈل میڈیا کی ایک مشہور شخصیت ہاروے وینسٹاین کے حوالے سے سامنے آیا۔ پھر ایک غور طلب بات یہ بھی ہے کہ اس طرح کے معاملات میں جبراً شاذونادرہی کچھِ ہوتا ہے، ورنہ رضا مندی ہی رضامندی نظر آتی ہے۔ یہ دراصل دنیا کی قدیم ترین تجارت "بارٹر” ہی ہے۔ یوں بھی لمبے پیغامات کی قطاریں فون کالز کی ریکارڈنگ یوں اچانک ہی وجود میں نہیں آجاتی۔

شنید ہے کہ جامعہ کراچی کے اساتذہ کو بدنام کرنے کی اس سازش میں خود جامعہ کا ایک اہم شعبہ اور وہاں سے فارغ التحصیل ملوث ہیں۔ جو آج کل مختلف ٹی وی چینلز سے منسلک ہیں۔ ان تمام اخلاقی توپ خانوں سے ایک سوال ہے کہ جنسی ہراسانی اور زنا بالجبر میں سے زیادہ بڑا جرم کیا ہے؟؟؟ یقیناً زنا بالجبر

تو میرا تمام نیک لوگوں سے سوال ہے کہ آپ سب زنا بالجبر کی شکار، بلوچستان کی ایک تعلیم یافتہ خاتون سمیت بے شمار مظلوموں کو کیوں بھول گئے؟ ان سب مظلوموں کو کیوں ایک سطری خبر کی نذر کردیتے ہیں جن کا کوئی پوچھنے والا نہیں یا جن کے نام میں کوئی گلیمر  نہیں؟

ہمارا میڈیا شکاری ہے لیکن فنکشنل آٹونومی کے درجے پر فائز نہیں۔ یہ کیمرہ لے کر عاملوں کے پیچھے دوڑ سکتے ہیں، گدہے، چوہے اور کتے کو ذبح کرنے والے افراد سے لمبے مکالمے تو کر سکتے ہیں 100 روپے رشوت لینے والے کا ضمیر جگانے پر اپنا وقت لگا سکتے ہیں۔
انکے پاس بس عامل اور گدھے کے گوشت کے سوداگر ہی ہیں۔

اور سب سے کمزور ہیں جامعات کے اساتذہ جن پہ سچی جھوٹی کوئی بھی تہمت لگائی جائی سکتی ہے، اور وہ کچھ کر بھی نہیں کر سکتے کیونکہ ایسا کرنے والے بھی ان کے بیچ میں ہی بیٹھے ہیں۔

جامعات ایسے قلعے ہیں جن کی حفاظت پہ کوئی مامور ہی نہیں ان کمزور استادوں پر کوئی بھی با آسانی حملہ کر سکتا ہے اور فتح کے جھنڈے گاڑ سکتا ہے۔ ہمارے میڈیا کے نابغے اب تک ہمیں یہ نہیں بتا پانے کے خروت آباد میں جنکا قتل ہوا تھا انکا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر کو کس نے یوں دن دھاڑے موت کی نیند سلا دیا؟؟

یہ میڈیا سارا دن ایک استاد کی تصویر دکھا کر تماشہ کرتا ہے کیونکہ یہ صرف کمزور کا ہی شکار کر سکتے ہیں۔ اور یوں ان کی دال روٹی چلتی ہے۔ اس سے قوی کسی مخلوق کا شکار کھیلنے کی میڈیا کی جرات نہیں ہے۔

آج سے کوئی پندرہ برس پرانی بات ہے مرحوم ارشاد احمد حقانی سے کسی نے نجی محفل میں دریافت کیا کہ آپ سب پے تنقید کرتے ہیں لیکن ایم کیو ایم پے نہیں، آخر کیوں؟؟؟
تو مرحوم نے نہایت سنجیدگی سے فرمایا
’’سنا ہے وہ تنقید کرنے والے کو مار دیتے ہیں‘‘

Facebook Comments Box
featuredSexSexual Harassmentجنسی استحصالجنسی ہراسانیجنسی ہراسمنٹ
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
ملا عمر مینگو باردی —– آصف محمود
next post
اے املتاس و عصفوری چڑیا، تم امید و خوشی کے سفیر ہو : صائمہ نسیم بانو

Related Posts

Contagion — S. Bano

01/11/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...

22/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.