تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
Contagion — S. Bano
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
بلاگز

….وہ گنہگار چلے گئے: طلحہ الیاس

by دانش ڈیسک 12/02/2018
written by دانش ڈیسک 12/02/2018
83

نہ رہا جنونِ رُخِ وفا، یہ دار، یہ رسن کرو گے کیا
جنہیں جرمِ عشق پہ ناز تھا وہ گنہگار چلے گئے…

جو روح خدا کے حضور پیش ہوئی اب اُسکا اور کائنات کے مالک کا معاملہ..

کل سے محترمہ عاصمہ جہانگیر کی ناگہانی موت پر لکھنے کے بارے میں سوچ رہا ہوں. حقیقت تو یہ ہے کہ دن بھر سے اس وقت رات کے پہر مختلف فکر کے حامل افراد کے بیانات پڑھ رہا تھا ان میں گالم گلوچ بھی تھی بے پناہ تکریم بھی, ہرزہ سرائی بھی تھی اور خطابات و قصیدہ جات بھی. سوچتا ہوں کیا عجیب بےحس معاشرہ ہے. وہ فکر, جو آج یہ تلقین کرتی پھر رہی ہے کہ مرنے والوں کی عزت و تکریم لازم ہے وہی فکر کل تک بہت سے مردوں پر لعنت ملامت اور اسقدر تلخ لکھ رہی تھی کہ نفرت قائم ہو جائے. دوسری جانب ایک اور نظریہ جو اپنے مقدس ارواح کو پوجنے کی حد تک بڑھا ہوا تھا وہ مرحومہ کا ذکر کرتے وقت انتہا سے زیادہ غیر اخلاق اور حیا باختہ الفاظ کا چناؤ کر رہا ہے.

احادیث کی جیّد ترین کتب بخاری شریف کی سب سے پہلی حدیث اسی حوالے سے ہے. حضرت عمر بن الخطاب ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا.

"إنَّما الأَعمالُ بالنِّيَّات, وإِنَّمَا لِكُلِّ امرئٍ مَا نَوَى”

"اعمال کا دارومدار نیتوں پر رکھ دیا گیا, اور ہر شخص اپنی نیت کے مطابق جزا پائے گا”

یہ انسان کی نیت ہی ہے جس نے ایک بھوکے کتے کو روزانہ روٹی ڈالنے والی عورت کو اسکے مرنے پہ جنت کی بشارت دلوائی اور یہ اخلاص و نیت ہی ہے جو ساری زندگی سجدہ گزاروں اور حاجیوں کی عبادات ریاکاری کی بناء پر انکے مونہوں پر پلٹا دینے کی وعید بھی سنا دیتی ہے. عاصمہ جہانگیر سب سے پہلے ایک انسان تھیں. ہمارا سب سے مقدم, بنیادی اور عظیم رشتہ.. انسان غلطی کرتا ہے, غلطی در غلطی کرتا ہے یہاں تک کہ وہ وقت بھی آ جاتا ہے جو رب کی عطاء کردہ نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے. آپ ہم اس سے مبرا نہیں ہیں, ہم بھی اپنی ذات میں ایسے ہی کمزور اور ناقص ہیں.

سب سے پہلے ایک انسان, ایک عورت اور ایک ماں کا احترام کریں. ہزار نظریاتی اختلافات ہو جائیں, ہزار فِکری تقسیم ہو لیکن اس نازک وقت کچھ نہ کہیں. انکا معاملہ کائنات کے مالک کے آگے پیش ہے. وہ کائنات کا مالک, جو سب جانتا ہے, اعمال.. نیتیں.. اور ایک قرآنی آیت کے مطابق وہ ہلکا سا گمان بھی جو ہمارے دلوں میں بےانتہاء خاموشی کے ساتھ پنپتا ہے, جس کا ادراک ہماری ذات کے سوا کسی کو نہیں ہوتا. اس عظیم ذات کے آگے آپ, میں, ہم سب عاجز ہیں. بلند آواز اور ایڈوکیسی تو دور کی بات, اس ذات کے آگے اپنی صفائی بھی نہیں چل سکتی.

اپنی اقدار کا ثبوت دیجیئے. اس وقت وہ عمل کریں جو نبیِ مہربانﷺ ہم سب کو کسی کے انتقال پر تاکید فرما گئے. دعائے خیر کیجیئے, آگے کے مراحل کی آسانی کی دعا فرمائیں. اور اگر نبی کی سنت بھی آپکو قائل نہ کر سکے, تو خاموشی اختیار کیجیئے.

ہم اسقدر نادان ہیں کہ یہ بھی نہیں جانتے کے جو شخص اب پلٹ کر جواب بھی نہیں دے سکتا اسکو برا بھلا کہنا اسکے اعمال نامے میں مقدور بھر اضافے یا کمی کے بجائے ایک روز محض ہماری اپنی ہی تکلیف کا باعث بن جائے گا.

Facebook Comments Box
عاصمہ جہانگیر
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
عاصمہ جہانگیر, نجم سیٹھی اور اہل مذہب: اللہ ہی جانے کون بشر ہے؟ شکیل ترابی
next post
بانو آپا، عاصمہ صاحبہ اور گنجے فرشتے : لالہ صحرائی

Related Posts

Contagion — S. Bano

01/11/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...

22/07/2026

شعور کی انارکی یا ارتقاء کا شعور؟ —–...

12/07/2026

07/12/2025

10/11/2025

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.