تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
بلاگزتازہ ترین

کرپٹو کرنسی اور بٹ کوائن: کچھ مزید —– مزمل شیخ بسمل

by دانش ڈیسک 26/01/2018
written by دانش ڈیسک 26/01/2018
72

گذشتہ روز بٹ کوائن کے حوالے سے دانش میں شایع ہونے والے لالہ صحرائی کے مبسوط مقالے پر نوجوان لکھاری اور اس شعبہ سے عملی و علمی طور پہ وابستہ جناب مزمل خان بسمل نے اپنے کچھ تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ہم اپنے قارئین کے لیے یہ شذرہ یہاں پیش کررہے ہیں۔ اس موضوع پہ اگر کوئی صاحب مزید لکھنا چاہیں تو یہ پلیٹ فارم حاضر ہے۔ ایڈیٹر


محترم لالہ صحرائی نے کرپٹو کرنسی کے موضوع پہ بہت مفصل اور عمدہ آرٹیکل لکھا۔ میں اس ضمن میں مختصراََ چند گذارشات پیش کرتا ہوں اور چند باتیں جو کھٹکتی رہیں، پیش کرتا ہوں:

پہلی: کرپٹو میں ہر کرنسی سسٹم ڈی سینٹرلائزڈ نہیں ہے۔ کرپٹو کا نام لیا جائے تو دماغ بٹ کوائن پر ہی جاتا ہے عموماً۔ حالانکہ مارکیٹ میں اس وقت آفیشل اور نان آفیشل تین ہزار کرنسیاں موجود ہیں۔ جس میں بہت سے سینٹرلائزڈ ہیں اور بہت سی ڈی سینٹرلائزڈ بھی ہیں۔ ڈی سنٹرلائزڈ کرنسیز میں پروٹو ٹائپ بٹ کوائن اور سینٹرلائزڈ میں پروٹو ٹائپ رئیپل ہیں۔

دوسری: ہر کرنسی اپنی میکانیت میں مختلف ہوتی ہے۔ آپ نے چونکہ صرف بٹ کوائن کو معیار بنایا اس لیے مائننگ کی مثال دے کر اس پر اعتراضی پہلو اجاگر کیا۔ جبکہ ان کرنسیوں کا کیا جو پری مائنڈ ہیں یا پھر پروف آف ورک کی بجائے پروف آف سٹیک پر کام کرتی ہیں؟

تیسری: آپ نے فرمایا کہ کرپٹو کرنسی اگر رائج ہوتی ہے تو بھی نیشنل لیول پر ہوگی۔ ورنہ نہیں ہوسکتی۔ اس بات سے اختلاف یوں ہے کہ نیشنل لیول پر آپ ایک نمونہ تو بنا سکتے ہیں جو پے منٹ سسٹم کے طور پر بہت واجبی سا کام دے، البتہ موجودہ کرپٹو کرنسیز میں ہر کرنسی کی ایک مختلف افادیت ہے۔ رئیپل جو کام کرتا ہے وہ بٹ کوائن نہیں کر سکتا۔ ایتھیریم کی جو خصوصیات ہیں رئیپل میں نہیں ہیں۔ اسی طرح ڈیش کوائن اپنی بناوٹ میں بالکل مختلف ہے۔ کچھ کرنسیاں مرچنٹ بیزڈ کام کرنے کے لیے بنی ہیں۔ کچھ بینکنگ کے لیے مؤثر ہیں اور کچھ صرف اس لیے بنائی گئی ہیں کہ وہ سٹیبل رہیں جیسے ٹیتھر۔ ایسے میں لین دین کا یہ ایک ایسا نظام پیدا ہونے کے امکانات ہیں جنہیں آج تک کبھی نہیں دیکھا گیا ہوگا۔

چوتھی: ایک بہت ہی اہم نقطہ آپ نے ذکر نہیں کیا۔ اور وہ ہے موجودہ کرنسی سسٹم میں ہائپر انفلیشن کا مسئلہ۔

میں اس حوالے سے پہلے بھی لکھ چکا ہوں کہ فیئیٹ کرنسی اپنی ساخت میں ہی ایک ایسا برتھ ڈفیکٹ لے کر پیدا ہوئی ہے جسے جھٹلانا سورج کی موجودگی کا انکار کرنے کے برابر ہے۔ دنیا کی ہر کرنسی ری پروڈیوسیبل ہے جس کی وجہ سے کرنسی اپنی مالیت ہمیشہ کم ہی ہوتی جاتی ہے۔ چاہے کسی ملک کی اقتصادی حیثیت کسی بھی درجے پر کیوں نہ پہنچ جائے۔ فیئیٹ کرنسی میں قوت خرید وقت کے ساتھ گھٹتی ہی ہے کیونکہ یہ اس کی بناوٹ کا واحد منطقی نتیجہ ہے۔ فئیٹ کرنسی وقت کے ساتھ سستی ہوتی جاتی ہے۔

جبکہ کرپٹو کرنسی سسٹم ڈی فلیشن یعنی الٹی میکانیت رکھتا ہے جس میں کرنسی ہمیشہ مہنگی ہوتی ہے اور اشیاء اس کے مقابلے میں سستی ہوتی جاتی ہیں۔ یوں قوتِ خرید بڑھتی جاتی ہے۔ اس مسئلے کا حل ہماری روایتی کرنسی میں پچھلے ڈیڑھ سو سال میں کبھی نہیں نکل سکا۔ اور نتیجتاً کتنے ہی ایسے ممالک ہیں جن میں کرنسی سستی ہوتے ہوتے ردی بن گئی۔ وینزویلا حالیہ مثالوں میں ایک بہت بڑی مثال ہے۔

آخری بات: دنیا کی اقتصادی غیر یقینیت (economic uncertainty) کے لیے کسی ایسے کرنسی سسٹم کی ضرورت ہے جس میں دو خصوصیات پائی جاتی ہوں: (1) سکارسٹی (محدودیت)، (2) افادیت (utility)۔

سونے کو کرنسی بنانے میں اصل میں پریشانی ہی یہ پیش آئی کہ اس میں محدودیت تو تھی لیکن یوٹیلیٹی موجود نہیں تھی۔ اس کی اکائیوں کو قابل استعمال بنیادوں پر مارکیٹ میں رکھنا مشکل تھا۔ مزید بر آں سونے پر منحصر کرنسی نوٹ کا جو ابتدائی تصور دنیا میں آیا اس میں بھی پریشانی یہ آئی کہ نیشنل بولین مارکیٹ اور انٹرنیشنل سونے کی کنورژن مسئلہ پیدا کر رہی تھی چنانچہ اسے انیس سو اسی کی دھائی میں مکمل طور پر سونے سے آزاد کردیا گیا۔

اس بات کا مقصد یہ ہوا کہ دنیا کو اپنی اقتصادی یقینیت اور معاشی قرار کے لیے نیشنل کرنسیز سے زیادہ کسی ایک ایسے نظام کی ضرورت ہے جو نیشنل کرنسی کے بد ترین فراڈ سے زیادہ قابل اعتماد ہو۔

بٹ کوائن اس سسٹم میں بالکل ابتدائی شکل ہے۔ اس میں ابھی مزید نکھار اور ترقی ہونی ہے۔ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ عین یہی بٹ کوائن دنیا کا مستقبل ہے۔ لیکن مستقبل اسی جیسا ہوگا یہ بات تقریباً یقینی ہے۔ اور اس کے سامنے دنیا کی کوئی حکومت کسی سطح پر بھی ٹھہرنہیں پائے گی۔

دنیا کے امیر ترین انسانوں اور طاقتور ترین اکانومی رکھنے والے ممالک نے اس کی ذخیرہ اندوزی اور سرکولیشن کو پروان چڑھایا ہے۔ یہ ہاتھی اب سوا لاکھ سے کہیں آگے نکل چکا ہے۔

Facebook Comments Box
Bit CoinCrypto Currencyڈیجیٹل کرنسیکرپٹو کرنکرنسیمعیشت
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
تیرے پہلو میں جنت کی تلاش ۔۔۔۔۔ سحرش عثمان
next post
کارنامہ ——- ممتاز کہانی کار احمد اقبال کا خوبصورت افسانہ

Related Posts

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...

22/07/2026

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.