تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
Contagion — S. Bano
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
اردو بدیسبلاگزدیگر

جو خزاں نادیدہ ہو بلبل، وہ بلبل ہی نہیں : قاضی عبدالرحمن

by Daanish Editor 08/01/2018
written by Daanish Editor 08/01/2018
146

زندگی نام ہے اک جہد مسلسل کا فنا
راہرو اور بھی تھک جاتا ہے آرام کے بعد
فنا نظامی کانپوری

زندگی کا دیا جلنے کی خاطر، قطرہ قطرہ خون جگر مانگتا ہے. زندگی کی راہوں میں دهوپ کا رقبہ چهاؤں سے طویل تر ہوتا ہے. یہاں توقع کا مطلع اکثر کہرآلود ہوتا ہے. یہاں سکون کے سینہ چیرنے پر اندر سیمابی اضطراب برآمد ہوتا ہے. یہاں انسانیت کی زندگی میں غربت، دولت پر غالب ہوتی ہے، یہاں انسانیت کی تاریخ بتاتی ہے کہ گزشتہ 3500 سالوں میں مہذب دنیا نے صرف 200 سال امن کے دیکھے ہیں. یہ دنیا راحت و آرام بہم کرنے میں ایک امیر کے دل اور غریب کی جیب سے بهی زیادہ تنگ ہے.

اس جہاں میں ایک کامیاب بهی اپنی اصل کی لحاظ سے ناکام ہے. چہروں کی چمک اور چیزوں کی کثرت، کامیابی کا کیموفلاج ہے، کامرانی نہیں. اس عالم میں عشق کی لذت خطروں کے جاں کاہی میں ہے. اس بات پر تاریخ انسانی شاہد ہے ماضی کی وادیوں کی سیر کیجئے. تب ان وادیوں کا ہر پتهر گواہی دے گا اور بقول اقبال،

آشنا ہر خارراہ در قصہ ما سوختی

‘راستہ کا ہر کانٹا میری سخت جانی سے اچهی طرح واقف ہے۔’

کا پیغام دیتا ہے. ایسے کئی نقوش نظر آتے ہیں. جو زبان حال سے اس حقیقت کی گواہی دیتے ہیں کہ،

آرزو کے خون سے رنگیں ہے دل کی داستاں
نغمہ انسانیت کامل نہیں غیر از فغاں

ابن آدم کی زندگی کا بیشتر حصہ، بکھیڑوں میں ہی گذرتا آیا ہے. دراصل اس دنیا کی خرخشیں، جهنجهٹیں، بیماریاں، محرومیاں اور ناکامیاں اس میں مضمر امکانی قوتوں اور صلاحیتوں کی نشو و نما کرتی ہیں.

چند نقوش آپ کے سے خوبرو کے روبرو. بنو امیہ کے کسی خلیفہ سے اس کی زندگی کے حسین ایام کے متعلق سوال پوچھا گیا تو اس نے کہا،

"میں نے اپنی زندگی کے حسین ایام کا حساب لگایا تو وہ محض اکیس دن نکلے.”

اسی سے ملتی جلتی بات نپولین بوناپارٹ نے سینٹ ہلینا نامی جزیرہ پر کہی،

"I have never known six happy days in my life.”

ترجمہ:
میری زندگی کے چھ خوشیوں بهرے دنوں کا بهی مجهے پتہ نہیں.

ہندوستان کے نپولین کہلائے جانے والے فریدالدین شیر شاہ سوری نے انتہائی شجاعت سے ہمایوں سے حکومت چهینین تخت دہلی پر قابض ہوام ایک دن آئینہ میں اپنا جائزہ لیا. بالوں میں چاندی اتر آئی تهی.بڑها پے کی مکڑی پرجلال چہرہ پر جالا تن چکی تهی. اپنے آپ سے گویا ہوا،
"ہائے افسوس!میری زندگی میں حکمرانی کا سورج اس وقت طلوع ہوا، جب زندگی کا سورج غروب ہورہا ہے.”
ہوا بهی یہی. یہ روپیہ کا خالق، جرنیلی سڑک یا گرانڈ ٹرنک روڈ کا بانی، پانچ سال میں اس دارفانی سے کوچ کرگیا.

جب ان واقعات پر نظر گشت کرتی ہے تو خالق حیات و ممات کی صدائے غیبی کہتی ہے،

لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ فِي كَبَد
سورہ بلد:4

ترجمہ: "کہ ہم نے انسان کو تکلیف (کی حالت) میں (رہنے والا) بنایا ہے”

آدم تا ایں دم، ابن آدم کی زندگی کا بیشتر حصہ، بکھیڑوں میں ہی گذرتا آیا ہے. قبل از پیدائش تا موت مستقل حالت امتحان میں رہتا ہے. اس کا سفینہء حیات سدا طوفانوں سے نبرد آزما رہتا آیا ہے. دراصل اس دنیا کی خرخشیں، جهنجهٹیں، بیماریاں، محرومیاں اور ناکامیاں اس میں مضمر امکانی قوتوں اور صلاحیتوں کی نشو و نما کرتی ہیں. ان دشوار گذار گھاٹیوں سے گذر کر ہی یہ قطرہ،درشہوار بن پاتا ہے گویا کہ

اٹھا کے صدمہ فرقت وصال تک پہنچا
تری حیات کا جوہر کمال تک پہنچا

Facebook Comments Box
G T Roadsuccesses of lifewhat is life?حسین دنخود شناسیزندگیعرفان ذاتکارزار حیاتکامیاب زندگی
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
Daanish Editor

previous post
میں دیکھتا رہا…سید ثاقب شاہ
next post
مین اسٹریم میڈیا، اخلاقی وعظ اور معاشرہ کا گٹر : عثمان سہیل

Related Posts

Contagion — S. Bano

01/11/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...

22/07/2026

شعور کی انارکی یا ارتقاء کا شعور؟ —–...

12/07/2026

07/12/2025

10/11/2025

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.