تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
Contagion — S. Bano
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
بلاگزتازہ ترین

فحاشی کا مداوا کیونکر ممکن ہے؟ ظفر اللہ

by Daanish Editor 11/12/2017
written by Daanish Editor 11/12/2017
112

بونوں کے معاشرے میں سلیم احمد، اردو کے عظیم ادیب کو "پورا آدمی” کی تلاش تھی. معلوم نہیں وہ پورا آدمی ان کو مل سکا یا نہیں!! مگر ملک میں جو بدتہذیبی اور اخلاقی انارکی بپا ہے اس کو دیکھ کے یوں لگتا ہے کہ اس ملک کی مائیں بھی’پورا آدمی’ پیدا کرنے سے معذور ہیں. پورا آدمی تہذیبیں پیدا کرتی ہیں مگر ہمارے ہاں تہذیب کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں. شائستگی منہ چھپاتی پھرتی ہے. اس ملک میں اب صرف ایک کو چھوٹ ہے اور وہ "بےحیائی” ہے۔ ہر طرف حیائی ننگا ناچ رہی ہے. چاہے وہ میڈیا ہو چاہے وہ سماج ہو یا تعلیمی ادارے سب کا ایک ہی حال ہے. ایسے میں یہ خواہش رکھنا خام ہی ہے.

پشاور کی کسی یونیورسٹی میں آرٹ کی حوصلہ فزائی، اور ٹیلنٹ کی آبیاری کے نام پہ کچھ لڑکیوں کے ڈانس کی ویڈیو گردش میں ہے اور اس پر ملے جلے ردعمل کا اظہار دیکھنے کو مل رہاہے. سرعام کسی کا یوں ناچنا کسی طور جائز نہیں کہا جاسکتا. کجا کہ اس کو یوں میڈیا میں اچھالا جائے…

کوئی بھی اس مسئلہ کی حساسیت اور نوعیت کا احساس نہیں کررہا. ہر فرد بے حیائی کے اس امڈتے سیل بد کے آگے بند باندھنے سے بھاگ رہا ہے اگر کچھ کرنے کا جذبہ بھی ہے تو وہ عملی کم، سوشل میڈیا میں باتوں میں زیادہ بگھارا جارہا ہے.

علم کے متوالوں کے لئے یہ ذھنی اور روحانی ہر دو جا موت ہی کہلائے گی. اس کو جو اخلاق باختگی باور کرارہے ہیں وہ بالکل درست بات کہتے ہیں یہ کسی ایک یونیورسٹی کی بات نہیں اب تو ایسا لگنے لگا ہے کہ ہر یونیورسٹی اپنے جلو میں بے حیائی کا طوفان لئے آتی ہے. یونیورسٹیز علم کا گہوارہ کم اور بے حیائی کو فروغ دینے والے آڈے ذیادہ لگنے لگی ہیں. یہ معاشروں کے لئے زہر ہلاہل سے کم نہیں.

ایسے موضوعات پر جب بھی مکالمہ کیا جاتا ہے تو کچھ لوگ اپنے تھیلے میں جھانکنا شروع کرتے ہیں کہ کچھ مواد ایسا لایاجائے کہ جس سے اس "فعل شنیع” کے لئے جواز گھڑا جاسکے. گھڑنے اور تاڑنے والے بھی قیامت کی نظر رکھتے ہیں ان کے پاس ایسے حشرسامانیوں کا پورا پورا البم پڑا ہوتا ہے. اس مسئلہ کو تحریک انصاف اور ن لیگ کا مسئلہ بنانے والوں کی ذھنی معذوری پر افسوس ہی کیا جاسکتا ہے. کوئی بھی اس مسئلہ کی حساسیت اور نوعیت کا احساس نہیں کررہا. ہم میں سے ہر کوئی بطور فرد اور بطور جماعت، بے حیائی کے اس امڈتے سیل بد کے آگے بند باندھنے کی ذمہ داری سے بھاگ رہا ہے۔ اگر کچھ کرنے کا جذبہ بھی ہے تو وہ عملی کم، سوشل میڈیا میں باتوں میں زیادہ بگھارا جارہا ہے.

ہمیں تہذیب و تمدن کو موضوع بحث بنانا ہوگا. بھولی بسری سنہری تہذیب کا احیاء یہ وقت کا سب سے بڑا چیلنج ہے. اسی سے سماج میں "پورا آدمی”کا وجود ممکن ہے.

سلیم احمد نے اس طرح کے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے ان کے ضمیر کو جگانے کا کیا نرالا انداز اپنایا ہے ذرا پڑھیں..!!!

"شرافتوں کی بات نہ کرو. تمہارے منہ سے نکلتے ہوئے بدبو کے بھبکارے تمھیں جھوٹا ثابت کرنے کےلئے کافی ہیں.جاؤ! پرانی نجابتوں کو آبرو باختہ لڑکیوں کی طرح سڑکوں اور چوراہوں پر اپنے چھپائے جانے والے اعضاء کی نمائش کرتے دیکھو.کیا تمھیں معلوم نہیں ہے کہ صدیوں سے بچا کر رکھی جانے والی عصمتوں پروقت کی گھناؤنی اور فحش مہریں ثبت کی جاچکی ہیں اور ہر وہ چیز جو کبھی عظمت کہلاتی تھی.چند کھوٹے ذلیل سکّوں کے عوض اس کا نیلام اٹھایا جاچکا ہے.کل رات بوڑھی صداقتوں کو سنگسار کرنے کے بعد جب ننگی صلیبوں ہر لٹکایا جارہاتھا، تو اس وقت تم کہاں سو رہے تھے؟ تم نے ندامت کا بوجھ اٹھانے سے بھی انکار کردیا اور اسٹاک ایکس چینج میں صرف اپنے مفادات کے گرتے چڑھتے ہوئے بھاؤ کا حساب لگانے میں مصروف رہے. پھر قدروں کو زندہ کرنے کے لئے کیا خدا آسمان سے اپنے فرشتے اتارے گا؟ انسان ایک ذمہ داری کا نام ہے افسوس کہ تم نے، میں نے اور ہر اس شخص نے جو روٹی کھانے کے بعد آرام کی نیند سو سکتا ہے. ریاکاری کو ذمہ داری کا بدل سمجھ رکھا ہے.”

کسی بھی قوم کی تباہی کے پیچھے یہی عوامل کارفرما ہوتے ہیں. قرآن مجید سے لیکر عام انسانی تاریخ تباہی اور بربادی کی یہی تفہیم کراتے نظر آتے ہیں. فحاشی چاھے چھوٹے پیمانے پر ہو یا بڑے کینوس پر یہ معاشرے کی بنیادیں ہلا دیتی ہے. تعلیمی اداروں کو اس کا پابند بنانا چاھئے کہ وہ سماج میں اعلی و ارفع اقداروں کو فروغ دیں نہ کہ بچی کچھی روایات کو ختم کرنے میں اپنا تعاون شامل کریں. سماج کے آگے ایک بڑا سوال کھڑا کیا جا چکا ہے بس ہمیں اپنی ذمہ داریوں کے تعین کی ضرورت ہے. ہمیں یاد رکھنا چاھئے کہ اس سوال کا جواب ڈھونڈنا ہمارا فرض ہے. ہمیں تہذیب و تمدن کو موضوع بحث بنانا ہوگا. بھولی بسری سنہری تہذیب کا احیاء یہ وقت کا سب سے بڑا چیلنج ہے. اسی سے سماج میں "پورا آدمی” کا وجود ممکن ہے.بباقی جو کچھ ہے خیالی پلاؤ ہے، شیخ چلی پن ہے اور سیاست ہے.

Facebook Comments Box
Peshawer dance videoپشاور بیلے ڈانستعلیمی احیاءٹہذیب و تمدن
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
Daanish Editor

previous post
گذارش نامہ: تقاریب میں کھانا ۔۔۔۔ شہزاد علی
next post
پہلی بات – اس مہینہ خیال مرگیا: نونہال کے برکاتی صاحب ۔۔ فواد رضا

Related Posts

Contagion — S. Bano

01/11/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...

22/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.