تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
Contagion — S. Bano
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
بلاگزتازہ ترین

متوسط طبقہ کے بچوں کی زندگی کا المیہ: مدثر احمد

by دانش ڈیسک 09/12/2017
written by دانش ڈیسک 09/12/2017
177

ہم نے اپنے بچّوں سے خوشیاں چھین لی ہیں اور اُن کی جھولی کتابوں سے بھر دی ہے۔ میرے بچے ایک نجی سکول سے سہ پہر گھر واپس آ کر کپڑے تبدیل کرتے ہیں۔ کھانا کھاتے ہیں اور پڑھنا شروع کر دیتے ہیں۔ یہ پڑھائی آدھی رات تک وقفے وقفے سے جاری رہتی ہے۔

میں ایک SELF MADE آدمی ہوں۔ میں نے مشکلات اور مسائل دیکھے ہیں۔ میں خوشی اور تفریح کو غیر ضروری یا اتفاقیہ سمجھتا ہوں۔ میرے اندر کمتری کے احساسات ہیں۔ ہار کی داستانیں ہیں اور آنے والے دنوں کے بارے میں فکر مند بھی رہتا ہوں۔ میر ی نفسیات میرے بچوں کو مصروف رکھے ہوئے ہے۔ میں اُن کو باصلاحیت، محفوظ اور کامیاب دیکھنا چاہتا ہوں۔ یہ مقاصد بڑے اعلیٰ ہیں۔ اس کا طریقہ بھی کوئی خاص بُرا نہیں۔ صرف ایک مسئلہ درپیش ہے۔ وہ یہ کہ میرے بچوں کو بچپن میسّر نہیں۔ انہیں ہنسنا، باتیں کرنا اور کھیلنا پسند ہے لیکن میں اُن کو مصروف اور متحرک دیکھنا چاہتا ہوں۔ میں اُن کو جلدی سے بہت کچھ سکھانا چاہتا ہوں۔ زبان، سائنس، تاریخ، جغرافیہ، ادب، رسم الخط، معلومات عامہ وغیرہ۔ اس کوشش کے نتیجے میں وہ رنگوں، موسموں، تتلیوں، غباروں، جگنوئوں اور ستاروں سے نا آشنا ہوتے جا رہے ہیں۔ میرے بچے بادلوں کے ہزاروں میل کے سفر کی خبر رکھتے ہیں لیکن انہیں بارش میں بھیگنے کی اجازت نہیں پاتے۔ ان کے نزدیک رنگوں کا مطلب Pencil Box میں پڑی Colour Pencils ہیں۔ قوس قزح کیا رنگ بکھیرتی ہے یہ ان کے شعور اور ذوق سے ماورا منزلیں ہیں۔ کرکٹ کی Terminologies سے واقف ہوتے جا رہے ہیں لیکن گلی میں کھیلتے بچّوں کو کھڑکی سے دیکھ کر محض ہاتھ ہلا سکتے ہیں۔ میں اُن کو بچو ںکے ادب کے ماہانہ رسائل لا کر دیتا رہتا ہوں لیکن پڑھنے پر زور نہیں دیتا کیونکہ سکول کے Exams اور Assesment کی تیاری کے لیے Corriculum Books کے تقاضے ہی پورے نہیں ہو پاتے۔

مجھے یہ لگتا ہے کہ عہد حاضر میں متوسط طبقے کے افراد کے لیے آگے بڑھنے کے امکانات abnormality اور Extremism سے جڑے ہوئے ہیں۔

میں نے کبھی سمجھنے کی کوشش نہیں کی کہ ہر بچہ ایک مکمل شخصیت ہے۔ ہر بچہ ایک خاص صلاحیّت لے کر دنیا میں آتا ہے۔ اس کی کچھ محدودات ہیں اور الگ الگ ذہنی میلانات ہیں۔ بچہ ہر مضمون پر یکساں دلچسپی نہیں لے سکتا۔ اس کی دلچسپیوں اور ترجیحات کا ٹھیک سے اندازہ نہیں لگایا جاتا۔ اس کے جذبات یا تو نظر انداز ہوتے رہتے ہیں یا محض ثانوی حیثیت پاتے ہیں۔ مجھے یہ لگتا ہے کہ عہد حاضر میں متوسط طبقے کے افراد کے لیے آگے بڑھنے کے امکانات abnormality اور Extremism سے جڑے ہوئے ہیں۔ اگراس طبقے کے لوگ ایک متوازن اندازِ زندگی اختیار کر لیتے ہیں جس میں زندگی کے عملی پہلوئوں کے ساتھ ساتھ جذباتی ضرورتوں کے لیے بھی گنجائش پیدا کر لی جائے۔ تفریح اور آرام کو جائز اہمیت دی جائے۔ ادب، شاعری اور رومان بھی ساتھ ساتھ چلیں تو زمانے کے بے رحم مقابلے میں کامیابی کے امکانات اور بھی کم ہوتے جائیں گے۔ اولاد کے ساتھ ہمارا رویہ ہماری نفسیاتی پیچیدگیوں، تلخ تجربوں اور زندگی کی ناہمواری اور نا پائیداری پر مبنی ہمارے تجزیوں کا پرتو ہے۔

میں اپنی غلطی کا اعتراف کرتا ہوں لیکن اپنے روّیے پر نظرّ ثانی کرنے کے لیے تیّار نہیں ہوں۔

زیر نظر تحریر مصنف کی نئی کتاب ’سوچ کے پیوند‘ سے لی گئی ہے۔ متوسط طبقہ کے بچوں کی زندگی کا المیہ

Facebook Comments Box
featuredبچوں کی زندگیبچےمتوسط طبقہمڈل کلاس
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
مرد و خواتین کے لباس اور فیشن کی ’مکاریاں‘ : عینی خان
next post
مریض : سمیع اللہ خان

Related Posts

Contagion — S. Bano

01/11/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...

22/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.