تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
بلاگزتازہ ترینعلم و ادبمزاح

بچے دو ہی اچھے اور بیویاں؟ محمد عثمان جامعی

by دانش ڈیسک 28/11/2017
written by دانش ڈیسک 28/11/2017
85

ہم یہ تحریر لکھتے ہوئے واضح کردینا چاہتے تھے کہ ہمارا دوسری شادی کا کوئی ارادہ نہیں، لیکن بھیا پھر سوچا کہ خدا سے ڈرنا چاہیے، ایسے بڑے بڑے دعووں سے بچنا چاہیے، ویسے بھی بعض کاموں میں کہاں کے ارادے، کیسے وعدے، وہ تو دیکھنا ہے جو تقدیر دکھادے، ہم تو ہیں تورے کھونٹے کے بکرے ہانکو جدھر ہنک جائیں رے اری قسمت موری۔ تقدیر پر اسی ایمان راسخ کی وجہ سے ہمارے ایک متقی دوست کا جس پر دل آیا اس سے صاف لفظوں میں فرمایا، ”تم میری پہلی اور اب تک کی آخری محبت ہو۔“ موصوف کی سچائی کا یہ عالم ہے کہ اپنی اہلیہ کے i love u کے جواب میں بڑی محبت اور پوری صداقت سے i love u 2 کہتے، ایک دن ایس ایم ایس پر بھی اظہار محبت کا جواب اسی دودھاری اقرارِمحبت سے دے دیا، نتیجہ یہ نکلا کہ ان دنوں دو سے ایک ہوگئے ہیں۔ سو ایسا کھلا سچ تو ہم نہیں بول سکتے جو سر کے کُھلنے کا سبب بن جائے، ہاں اتنا ضرور ہے کہ قول قرار کرتے ہوئے فرار کا راستہ رکھنا چاہیے اور وعدے وعید میں نکاحِ ثانی کی تقریب سعید کا امکان یکسر نظرانداز نہ کردینا چاہیے کہ مقدر کے سامنے انسان کی عاجزی اور لاچاری ظاہر ہووے۔ اب کون نہیں جانتا کہ دل کا آناآتے ہیں غیب سے یہ مضامیں خیال میںوالا معاملہ ہوتا ہے، تو اگر کسی کے خیال میں کوئی ایسا مضمون ”آئی“ ہے تو اسے غیب کا معاملہ سمجھا جائے عیب کا نہیں۔ بہ ہرحال اگر کسی کے خیال میں یہ مضمون وارد ہُوا ہے تو یہ خبر سُن کر ہَوا ہوگیا اور وہ تائب ہوگیا ہوگا کہ لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے ایک صاحب کو بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر چھے ماہ قید اور دو لاکھ روپے جُرمانے کی سزا سُنا دی۔

ارے شادی شدہ آدمی کی کیسی قید، ہماری ہی ایک نظم کا مصرعہ ہےیہ تو زنداں سے زنداں کو جانا ہُوا۔ موصوف جیل جاتے ہوئے دوسری بیگم سے کہہ گئے ہوں گےبُرا وقت آگیا ہے تو کیا ہوامیں گیا وقت نہیں ہوں کہ پھر آ بھی نہ سکوں۔ اور پہلی بیوی سے آنکھوں میں آنسو بھر کے کہا ہوگا اپنے ”سرتاج“ سے ایسا بھی کوئی کرتا ہے۔

عدالت اقامے پر سزا دے یا نکاح نامے پر، فیصلہ سر آنکھوں پر، مگر یہ کیا بات ہوئی کہ آدمی بیوی کی اجازت کے بغیر شادی بھی نہیں کرسکتا!

عدالت اقامے پر سزا دے یا نکاح نامے پر، فیصلہ سر آنکھوں پر، مگر یہ کیا بات ہوئی کہ آدمی بیوی کی اجازت کے بغیر شادی بھی نہیں کرسکتا! چلیے ٹی وی پر کوئی پروگرام دیکھنے کے لیے بیگم کی مرضی لازمی، کہاں جانا ہے کے لیے زوجہ محترمہ کی اجازت درکار، کس سے ملنا ہے کا فیصلہ کرنے کی صرف اہلیہ اہل، لیکن شادی ایسا کام ہے جو آدمی بیوی کی ”قبول، قبول“ کی رضامندی کے ساتھ پہلے بھی کرچکا ہے، چناں چہ ہمارے جیسا معصوم انسان یہی سمجھے گا نہ کہ اس فعل کے لیے قبولیت کی سند مل چکی ہے، جب بیگم کو پہلے شادی پر اعتراض نہیں ہوا تو اب کیوں ہوگا؟ بندہ شادی ہی تو کر رہا ہے، ٹی وی پر ڈرامے کی جگہ خبریں یا کرکٹ میچ تو نہیں لگارہا، اپنی بہن کے لیے جوڑا تو نہیں بنا رہا، اتوار کے روز کسی دوست کے گھر تو نہیں جارہا، سُسرال جانے سے پہلو تو نہیں بچارہا پھر کیسی اجازت؟ ہم جیسے بہت سے بھولے بھالے حضرات اسی منطق کو سامنے رکھتے ہوئے عقدثانی کرڈالتے ہیں، اور جب یہ عُقدہ کُھلتا ہے تو عقداول کے بھی لالے پڑجاتے ہیں۔

ہماری سمجھ میں نہیں آتا کہ دوسری بار سر پر سہرا سجانا ماتھے پر کلنک کا ٹیکا لگانے کے مترادف کیوں ہو جاتا ہے؟ ایسے مردوں کو ناحق ظالم، عیاش اور رنگیلا سمجھا جاتا ہے، حالاں کہ بات بس اتنی سی ہے کہ یہ بے چارے اپنی بیوی سے اتنے متاثر ہوتے ہیں کہ چاہتے ہیں اس جیسی ایک اور ہو۔ اب اس معصوم سی خواہش کی تکمیل پر عدالتوں سے رجوع کرلینا کہاں کا انصاف ہے۔ پھر یہ کیا تضاد ہے کہ بچے دو ہی اچھے، لیکن بیویاں دو ہوجائیں تو دوچار سُناکر، دو ہاتھ لگا کر آدمی کی عزت دو ٹکے کی کردی جائے، کیوں بھئی کیوں؟ ویسے تو کہتے ہیں ایک سے دو بھلے، مگر اس معاملے میں ایک سے دو بُری کردی جاتی ہیں اور دو کرنے والے پر بُرا وقت آجاتا ہے۔

موصوف کی سچائی کا یہ عالم ہے کہ اپنی اہلیہ کے i love u کے جواب میں بڑی محبت اور پوری صداقت سے i love u 2 کہتے

ویسے غور کرکے اور معاملے کا گہرائی سے جائزہ لے کر ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ دوسری شادی تو کوئی کرتا ہی نہیں۔ کوئی شخص جس عورت سے شادی کرتا ہے پہلی بار ہی کرتا ہے، چناں چہ دھڑلے سے اور قسم کھاکے کہہ سکتا ہے کہ یہ خاتون پہلی بار میری بیوی بنی ہیں، یہ ان سے میری پہلی شادی ہے۔ مثال کے طور پر بابو بھائی نے جمیلہ سے شادی کی، یہ ان کی جمیلہ سے پہلی شادی تھی، پھر انھوں نے حمیدہ سے شادی کی یہ ان کی حمیدہ سے پہلی شادی تھی۔ اعتراض کس بات کا، بات ہی ختم۔

ہمارے ذہن رسا نے جب بڑی کاوشوں، کوششوں اور سوچ بچار کے بعد یہ نکتہ ڈھونڈ نکالا تو ہم نے خود کو شاباش دےتے ہوئے خودکلامی کی کہ میاں! کیا نکتہ دریافت کیا ہے، مسلمان مرد جاتی تمھارے صدقے واری جائے گی، تمھاری ذات خواتین میں چاہے بدذات تصور کی جائے لیکن مُحسنِِ مردذات قرار پائے گی، جنازہ اٹھے گا تو لاکھوں مرد ویر میرا کوڑی چڑھیا گاتے ساتھ چلیں گے، عالی شان مزار بنے گا جس پر لکھا ہوگا بیاہ والی سرکار، پھولوں کی چادروں کے بہ جائے سہرے اور نوٹوں کے ہار چڑھائے جائیں گے اور عرس کے موقع پر شادی بیاہ کے گیت گائے جائیں گے۔

بس تو ایک اور پہلی شادی پر کمربستہ حضرات کمر کس لیں، شادی کے لیے نہیں، ہمارے مزار کے لیے، کہ یہ دوسروں کو ورغلاتی اور ہماری خواہشات سے پردہ اُٹھاتی یہ تحریر بیگم کی نظر سے گزرتے ہی ہم گزر جائیں گے۔

Facebook Comments Box
بیویدوسری شادیشادیمزاح
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
طُرفۂ ِ معجونی : منیر احمد خلیلی
next post
افغانستان کا مکتب آزادی: سمیع اللہ خان

Related Posts

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...

13/08/2026

مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...

22/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.