تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
بلاگزتازہ ترین

۔۔۔۔۔کے نام پر: محمد عثمان جامعی

by دانش ڈیسک 02/11/2017
written by دانش ڈیسک 02/11/2017
158

جس نے بھی آنر کلنگ (Honor killing) کی اصطلاح کو اردو میں ڈھالتے ہوئے ”غیرت کے نام پر قتل“ کام نام دیا وہ خراج تحسین کا مستحق ہے۔ اگر یہ ترجمہ ”غیرت کے لیے قتل“ کردیا جاتا تو یہ لفظ کی بے حُرمتی اور سچائی کا قتل ہوتا۔ ایسا ہر قتل غیرت میں آکر ہی نہیں کیا جاتا (جس کا جواز ایک الگ بحث ہے)، ایسی بہت سی وارداتیں جائیداد ہتھیانے یا دشمن سے انتقام لے کر سزائے موت سے بچنے کا حربہ ہوتی ہیں، یعنی معاملہ غیرت کا نہیں ہوتا، لیکن جو ہوتا ہے غیرت کے نام پر ہوتا ہے۔ آنرکلنگ کے مترجم نے تو حق ادا کردیا، لیکن اجتماعی طور پر ہم الفاظ اور اصطلاحات کا استیصال کر رہے ہیں، ان کا خون کر رہے ہیں۔ یہ عمل مُدت سے ہورہا ہے، مسلسل ہورہا ہے۔ بس ایک استثنیٰ ہےبڑے فخر اور دعوے کے ساتھ کہا جاتا رہا ہے ”پاکستان اسلام کے نام پر بنا“بالکل ٹھیک، اسلام کے نام پر، اسلام کے لیے نہیں۔

قومی مفاد کا نعرہ لگاتے ہوئے جو کچھ ہوتا ہے وہ بھی قومی مفاد کے نام ہی پر کیا جاتا ہے۔ کسی سیاسی جماعت کو کچلنا، کسی سیاسی قیادت پر مائنس ون فارمولے کا اطلاق یا آئین کے پُرزے اُڑا کر مارشل لا کا نفاذ، سیاست دانوں کا سیاست سے اخراج پھر این آراو کی مقدس دستاویز کا نزول، یہ سارے تماشے قومی مفاد کے نام پر سجتے ہیں۔

ذوالفقارعلی بھٹو نے سوشلزم کے نام پر اُمیدیں سمیٹیں، خواب جمع کیے، آرزوو¿ں کا سرمایہ اکٹھا کیا، شیخ رشید، معراج محمد خان، ڈاکٹرمبشر حسن جیسے سوشلسٹ دانش وروں اور کارکنوں کو اپنا ہراول دستہ بنایا، لیکن ان کی سیاست اور اقتدار سوشلزم کے لیے نہیں بس اس نظریے کے نام پر تھے، چناں چہ تھوڑی بہت لیپاپوتی کے علاوہ ان کا اقتدار عوام کو نہ اسلامی مساوات دے سکا نہ سوشلزم کا انصاف اور برابری۔ البتہ مزدوروں کے راج کے نام پر صنعتوں اور اداروں میں ہُلڑ ضرور مچتا رہا، غریب غلام کے غلام رہے اور غلام مصطفیٰ کھر اور غلام مصطفی جتوئی جیسے جاگیردار منتخب آقا بن کر حکم رانی کرتے رہے۔ بھٹو کی پھانسی کے بعد تو یہ نام کا اسلامی سوشلزم بھی بھٹوازم کی مہمل اصطلاح میں بدل کر کہیں غائب ہوگیا۔

بھٹو کے خلاف سیکولر اور مذہبی جماعتوں کی ”تحریک نظام مصطفیٰ“ اسلام کے نام پر چلی۔ جانیں گئیں، گھر اُجڑے، جمہوریت رخصت ہوئی، ضیاءالحق آگیا۔ جنرل ضیاءنے اسلام کے نام پر پوری دہائی کھینچ دی۔ فضا میں خاص و ”آم“ کے پھٹنے کے بعد پتا چلا کہ موصوف اپنی وراثت میں اسلام کے نام پر بس آلام چھوڑ گئے جو اب تک پھٹ رہے ہیں۔

جنھیں ہم مذہبی جماعت کہتے ہیں، جسے مذہب کی سیاست قرار دیتے ہیں، وہ بھی صرف مذہب کے نام پر ہے۔ ایک ٹی وی چینل پر ہلہ بولنے کی ٹھانی گئی تو مذہب سے کام لیا گیا۔ بس پھر کیا تھا مذہبی تنظیمیں اور علماء پنجے جھاڑ کر اس چینل کے پیچھے پڑ گئے۔ لیکن حال ہی میں کیپٹن صفدر نے مقدس ترین ادارے میں ایک مخصوص عقیدے کے حامل افراد کے اعلیٰ عہدوں پر فائز ہونے کا ذکر کیا تو ختم نبوت پر جان فدا کردینے کے شوقین علماءبھی چُپ اور مذہب پر زندگی وارتی تنظیمیں بھی خاموش۔ یہ بھی حقیقت ہے کیپٹن صفدر نے جو کہا وہ خود مذہب کے نام پر کیا جانے والا ایک وار تھا، لیکن یہی بات اگر کسی سیاسی جماعت یا سیاسی ادارے کے بارے میں کی جاتی تو کیا اسی طرح چُپ شاہ کا روزہ رکھ لیا جاتا؟ کبھی نہیں۔ قصہ مختصر یہ کہ مذہب کے نام پر سیاست ہورہی ہے، مذہب کی خاطر نہیں۔

مذہب کے نام پر سیاست ہورہی ہے، مذہب کی خاطر نہیں۔

لفظ جمہوریت کی گردان کرنے والوں کے لیے یہ لفظ صرف ایک نعرہ ہے، ایک پردہ ہے جس کی آڑ میں یہ لوٹ مار کریں، ظلم ڈھائیں، جانوں سے کھیلیں، اور جب انصاف کا کٹہرا بلائے تو یہ نعرہ ڈھال بن جاتا ہے۔ جمہوریت کے نام پر سیاست کرنے والوں نے اپنی اپنی جماعت میں انفرادی یا خاندانی آمریت قائم کر رکھی ہے۔ جمہوریت کی علامت قرار پانے والے ذوالفقارعلی بھٹو ہوں یا جمہور کی برتری کا ڈھول پیٹتے نواز شریف، بھاری مینڈیٹ انھیں بادشاہ بنادیتا ہے۔ جسے جمہوریت کے لیے قربانی اور جدوجہد کہہ کر پُکارا جاتا ہے وہ جمہوریت کے نام پر کسی شخصیت کو راج سنگھاسن پر بٹھانے یا اس کے مخالفین کو دھکا دینے کی کوشش ہوتی ہے۔

آپ کو اس ملک میں سیکولرازم یا لبرل ازم کے لیے کوئی باقاعدہ یا سنجیدہ جدوجہد اور تحریک چراغ لے کر ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملے گی، ملیں گی تو بعض واقعات پر جلائی جانے والی موم بتیاں۔ جو سیکولرازم اور لبرل ازم کا پُھریرا لہراتا نظر آرہا ہے، وہ کبھی فرقہ پرستی کا علم بردار نکلتا ہے کبھی کسی لسانی تعصب کا پرچم بردار۔ مذہب اور مولوی کا مذاق اُڑا کر یہ خواتین وحضرات اپنے فرض سے فارغ ہوجاتے ہیں۔ ان کے نزدیک نفرت، تعصب، انتہاپسندی اور تشدد صرف مذہب، وہ بھی اسلام کے مرکزی دھارے، سے جُڑے ہیں، باقی سب خیریت ہے۔ سیکولرازم سیاست وامور ریاست کو مذہب سے دور رکھنے کا نام ہے، لیکن ہمارے ”سیکولر“ سیاست دانوں نے مذہب کو استعمال کرنے میں کبھی مضائقہ نہیں سمجھا۔ اور رہے ہمارے لبرل تو ان کی آزادی اسلام سے چھٹکارے کا نام ہے، مذہب، عقیدے اور مسلک سے ”نجات“ کا نہیں۔ یہ صورت حال ہے سیکولرازم اور لبرل ازم کے نام پر۔

یہی سب کچھ انصاف کے نام پر، قانون کے نام پر اور پاکستان کے نام پر ہورہا ہے۔ ہوتا رہے، ہمیں اور آپ کو بس یہ فرق جان لینا چاہیے کہ کیا ”کے لیے“ کیا جارہا ہے اور کیا فقط ”کے نام پر۔“ بہت سی الجھنیں یہ جان کر ہی سلجھ جائیں گی۔

Facebook Comments Box
غیرتغیرت کے نام پہمذہب
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
ترکی میری نظر سے: عمار یاسر (دوسری قسط)
next post
دل و دماغ کا مکالمہ : مبارک انجم

Related Posts

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...

22/07/2026

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.