تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
تازہ ترینسماجیکالم

حکومت کا ہے فرض مدد آپ کی: فوزیہ قریشی

by Daanish Editor 22/10/2017
written by Daanish Editor 22/10/2017
86

کچھ دن سے میں سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ دیکھ رہی ہوں جو کرپٹ حکومت کے چمچوں نے برپا کیا ہوا ہے جو کہتے ہیں کہ اب فیملیز لیٹ اسپتال کا رخ کریں تو اس میں حکومت کا کیا قصور؟ یا یہ کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلی شہباز شریف کا کیا ذکر؟ یا یہ کہ رائے ونڈ کے نام کی وجہ سے سیاسی بھڑاس نکالی جا رہی ہے۔

افسوس انسانی بے حسی کا رویہ بہت سفاکانہ ہے کہ بچہ پیدا کرنی والی جیسے تیسے بچہ پیدا کر گئی سڑک پر جو بھی حالات اسے میسر ہوئے۔ کیسے پیدا ہوا؟ کس تکلیف سے ہوا؟ یہ وہی جانتی ہے یا اس کا شوہر کیونکہ جس پر گزر رہی ہوتی ہے اسے ہی اپنی تکلیف کا اندازہ ہوتا ہے باقی سب تو چسکے لیتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔

جو کہتے ہیں حکومت کی کیا ذمہداری ہے وہ کیسے قصور وار ہے؟ تو جناب اگر حکومت اسلامی جمہوریہ ہے تو وہ لازما ذمہ دار ہے کیونکہ اس حکومت میں ایک کتا بھی بے موت مارا جاتا ہے تو وہ اس کی بھی دہ ہوگی۔۔

میں ویلفئر سٹیٹ میں رہتی ہوں جہاں بچوں کو تعلیم ،صحت، خوراک اور شیلٹر جیسی بنیادی سہولتیں میسر ہیں۔۔۔۔حکومت یہ سب مہیا کرنے کی خود کو ذمہ دار سمجھتی ہے۔ یہاں کوئی اٹھ کر نہیں کہتا اگرکسی وزیر سے تھوڑی سی بھی غلطی ہو جائے۔ چاہے اس کا قصور ہو یا نہ ہو کیونکہ وہ وہاں کا چانسلر،میئر، ایم پی، پی ایم کچھ بھی ہے تو وہ ذمہ دار ہے۔۔۔۔

میں ان بے حس پٹواری سے کہنا چاہوں گی جو کہتے ہیں عورت بیچ سڑک میں بچہ پیدا کرتی ہے یا ہسپتال کے باہر تو اس میں وزیر اعلیٰ کا کیا قصور؟ جناب سنیئے پنجاب کا 80 فیصد بجٹ کہنے کو تو لاہور پر لگادیا جاتا ہے یہ شکوہ میرا نہیں ہے پنجاب کے دوسرے علاقے کرتے نظر آتے ہیں۔ بات تو سچ ہے پنجاب کا بجٹ برابر تقسیم ہونا چاہئے سبھی علاقوں کی خوشحالی کے لئے ۔۔۔۔ لیکن اگر ایسا ہو گیا تو پھر میرا لاہور پیرس کیسے بنے گا؟ نیلی، پیلی میٹرو کیسے بنیں گی؟ اورنج ٹرین اوردوسرے منصوبوں سے مال کیسے بنایا جائے گا؟ اگر یہی اسی فیصد باقی پنجاب کے علاقوں پر لگا دیا جائے گا تو میاں جی اور ان کے حواریوں کے ہاتھ کیا آسکتا تھا؟

اب آتے ہیں کیا سچ میں یہ پیسہ لاہور پر ہی لگتا ہے، اگر لگتا ہے تو کہاں لگتا ہے؟ تعلیم پر تو نہیں لگتا صحت پر بھی نہیں لگتا۔ یہی دو شعبے کسی بھی ویلفئیر اسٹیٹ کے لئے اہم ہوا کرتے ہیں. تو جہاں لگتے ہیں وہ بھی پاناما سے لے کر تمام نیب کیسز تک روداد سامنے آرہی ہے وگرنہ کیسے ممکن ہے کہ ایک مقروض حکومت کے ہمارے یہی وزیر اعلٰی اپنی بھابھی کے علاج کے لئے یہاں لندن تشریف فرما نہ ہوتے۔۔

گورنمنٹ ہسپتالوں کی حالت اتنی خستہ ہے کہ بات کرتے بھی ان جیسوں کو سوچنا چاہئے ہم حمایت کس بنیاد پر کرہے ہیں؟ مانا کچھ کو اس حمایت کا معاوضہ بھی ملتا ہوگا لیکن جو جاہل اندھی تقلید میں حمایت کرتے ہیں۔ ان کی ذہنیت پر افسوس ہوتا ہے۔۔۔۔دو ماہ پہلے لاہور رہنے کا اتفاق ہوا ۔۔۔۔۔۔ میرا بھائی گورنمنٹ جاب کرتا ہے۔ اس کو اپنے بچے کی ولادت کے لئے پرائیویٹ علاج کروانا پڑا وجہ وہی گورنمنٹ ھسپتال کی بے حسی۔ آکسیجن کا نہ ہونا۔بیڈ موجود نہ ہونا ،مقررہ تاریخ پر بھی ہسپتال کا عملہ بیڈ نہ ہونے کی صورت میں مریض کو اندر داخل نہیں ہونے دیتے۔ میرے بھائی کے ساتھ جب یہ پہلی بار شیخ زید ہسپتال میں ہوا تو اس نے توبہ کی کہ وہ اپنی بیوی کو اور آنے والے بچے کو اس تکلیف سے نہیں گزرنے دے گا چاہے اسے ادھار لے کر ہی پرائیویٹ ہسپتال کا رخ کرنا پڑے۔۔۔

شیخ زید کبھی حقیقت میں ایک صاف ستھرا اور بہتر خدمات فراہم کرنے والا ہسپتال سمجھا جاتا تھا۔ آج اس کی حالت بھی باقی ہسپتالوں جیسی ہے۔۔۔ اب اس اسپتال کی پہچان ہی اس حوالے سے ہے جہاں نومولود بچہ اور یا پھر زچہ کو موت بآسانی شکار کر لیتی ہے اور اسپتال انتظامیہ اسے امر ربی کہہ کر جان چھڑا لیتی ہے. دوسرا حوالہ تو اور زادہ بھیانک ہے جہاں نومولود بچے پیدا ہوتے ہی اپنے خاندانوں سے بچھٍڑ جاتے ہیں اور اغوا کر لئے جاتے ہیں.

میرا بھائی گورنمنٹ جاب کرتا ہے. جب یہ پہلی بار شیخ زید ہسپتال میں گیا اور اسے زچہ کو یہاں ایڈمٹ کروانا پڑا .اب اس پہلے تجربے کے بعد اس نے توبہ کی ہے کہ وہ اپنی بیوی کو اور آنے والے بچے کو اس تکلیف سے نہیں گزرنے دے گا چاہے اسے ادھار لے کر ہی پرائیویٹ ہسپتال کا رخ کرنا پڑے۔۔۔ مجبوری بیوی اور بچے کی جان بچانے کے لئے افورڈ نہ کرتے ہوئے بھی ادھار لے کر اپنی بیوی کی ڈیلیوری پرائیویٹ کروائی اور بعد میں وہ یہ قرضہ بھی ادا کرتا رہا۔۔۔۔۔۔

اسی طرح جناح، گنگا رام، میو ہسپتال جیسے بہت سے پرانے ہسپتال کی خستہ حالی کی رپورٹس آئے دن سننے اور دیکھنے کو ملتی ہیں ۔۔۔۔۔۔ جہاں ایک ہی بیڈ پر مردے کے ساتھ ایک زندہ مریض آئے دن آپ کو لیٹے ہوئے دیکھنے کو ملتے ہیں. وہاں زندوں کی یہ قدر اور لاش کی بے حرمتی کے مناظر کسی سے بھی ڈھکے چھپے نہیں ہیں ۔۔

حال ہی میں شہر لاہور کے عین مرکز میں گنگا رام ہاسپٹل کے سربراہ کے سامنے ایک اور عورت نے سڑک پر بچے کو جنم دیا۔ پھر رائیونڈ ہسپتال کے سامنے ایک غریب عورت کو مقررہ وقت پر اندر جانے نہیں دیا گیا اور بامر مجبوری اس نے بھی وہیں باہر سڑک پر بچے کو جنم دیا ۔۔۔۔۔کیا ایمرجنسی ٹیم نہیں ہونی چاہئے ایسی صورتحال میں؟ اگر اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی یا کچھ گنجائیش نہیں تھی تب بھی کچھ ایسے انتظام ہونے چاہئے گورنمنٹ کی طرف سے کہ ایمیرجنسی صورت میں عوام کو ریلیف مل سکے. یہ کیسے ممکن ہے کہ اسپتال یا ادارے کسی طرح ذمہ دار ہی نہ ہوں؟

اوپر سے سوشل میڈیا پر بہت سے مرد ڈاکٹر بن رہے ہیں اورایسی ایسی تاویلیں دے رہے ہیں کہ عورت کو ڈیٹ معلوم ہونی چاہئے تھی۔ ایسی فیمیلیز کو پہلے ہسپتال میں موجود ھونا چاہئے تھا وغیرہ وغیرہ۔۔۔ پہلی بات پاکستان میں غریب عورتوں کو پراپر چیک ایپ کی سہولتیں کب میسر ہیں ؟ دو وقت کی روٹی کو ترسنے والے کب اتنی فیسیں رکھتے ہیں کہ باقاعدگی سے اپنے چیک اپ کے لئے جا سکیں؟ پھر اتنا شعور کہاں ہیں؟ وہ تعلیم کب ان غریبوں کو مہیا ہے؟

ہسپتالوں کی حالت سب کے سامنے ہے یہی وجہ ہے مڈل کلاس بھی جب ہسپتال میں ہونے والے سلوک کو دیکھتے ہیں تو مجبوری انہیں ادھار لے کر اپنی بیوی اور بچے کی جان بچانے کے لئے بہتر اور پرائیویٹ ہسپتال کا رخ کرنا پڑتا ہے ۔۔۔شیخ زید، جناح ، گنگا رام ،میو ہسپتال میں جو حال مریضوں کے ساتھ ہوتا ہے وہ کسی سے بھی ڈھکا چھپا نہیں ہے۔۔۔۔ پنجاب میں رہنے والے اس سے بے خبر نہیں ہیں اور لاہور کا یہ حال ہے تو سوچیں باقی پنجاب میں جہاں بنیادی سہولتیں ہی میسر نہیں ۔۔۔۔آکسیجن کی کمی کی وجہ سے میری چچی کے دو بھتیجے انہیں دنوں جب میں لاہور میں تھی وفات پا گئے۔۔۔صحت مند پیدا ہونے والے بچوں کو گجرانوالہ اور وزیر آباد کے ہسپتالوں میں آکسیجن نہ ملنےکی وجہ سے دونوں معصوم دو دن بمشکل زندہ رہ سکے۔۔۔۔

اسی طرح مناسب ادویات اور انتظام نہ ہونے کی وجہ سے بروقت پہنچنے والوں کے ساتھ جو سلوک ہوتا ہے۔ وہی جانتے ہیں جن پر گزر رہی ہوتی ہے۔ اے سی والی گاڑیوں، دفتروں اور کمروں میں بیٹھ کر باتیں کرنا بہت آسان ہے۔۔۔۔جو افورڈ کر سکتا ہے اس کے لئے تو یہ مسائل نہیں ہیں . یہ سب امیروں کے چونچلے ہیں جنہیں ٹائم معلوم ہوتا ہے اور اس ٹائم پر بھی اندازہ ہی ہوتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔

برحق ہے کہ اللہ نے جو وقت جس روح کا اس دنیا میں آنے کا مقرر کیا ھے اس سے پہلے کوئی ذی روح اس دنیا میں نہیں آسکتی ۔ بہت سے بچے مقررہ وقت سے پہلے بھی دنیا میں آجاتے ہیں سب میرے رب کی قدرت ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ پھر بھی حکومت ووٹ لینے کے بعد اپنی ذمہ داریاں بہتر اور فوری فراہم کرنے کی ہر صورت ذمہ دار ہے اب چاہے یہ پٹواری جتنا بھی مکھن لگا لیں لفافے لے کر حقیقت سے انکار کر لیں پھر بھی جو سچ ھے وہ یہی ہے حکومت کرپٹ ہے اور ایسی صورتحال میں عوام کی جواب دہ بھی۔۔۔۔۔۔

Facebook Comments Box
تحصیل ہیڈکوارٹر رائے ونڈسرکاری اسپتال کی حالت زارسڑک پر زچگی کیسسماجی شعورصحت کی سہولیاتگنگا رام اسپتال
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
Daanish Editor

previous post
فتح محمد ملک صاحب سے سیاسی، علمی، سماجی اور تاریخی گفتگو (حصہ 3)
next post
اقبال, مغرب اور ویلفیئر سٹیٹ: در جوابِ نعمان علی خان ۔۔۔ جاوید اقبال راؤ (2)

Related Posts

حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...

11/09/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.