تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
Contagion — S. Bano
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
تازہ ترینتنقیدعلم و ادب

ماہرین اقبالیات اور فلاحی ریاست ۔۔۔۔ نعمان علی خان

by Daanish Editor 17/09/2017
written by Daanish Editor 17/09/2017
178

اقبال اور فکر اقبال کی تفہیم ہمیشہ جاری رہنے والا موضوع ہے اور دانشور اور نقاد اس پہ ہمیشہ لکھتے آئے ہیں۔ زیر نظر تحریر میں بھی نعمان علی خان اقبال کی فکر پہ اپنے مخصوص زاویہ سے کلام کررہے ہیں۔ اتفاق یا اختلاف سے قطع نظر، ہم یہ تحریر دانش کے قارئین کے لئے پیش کررہے ہیں، امید ہے کہ مکالمہ اور تفہیم اقبال کے ضمن میں ایک نئی تعمیری بحث کا آغاز ہوگا اور ملک و قوم کے حق میں مثبت سمت میں قدم آگے بڑہیں گے۔ اس حوالے سے کسی بھی تنقیدی یا اثباتی تحریر کی اشاعت کے  لئے یہ پلیٹ فارم بلاتفریق دستیاب ہے۔


حکیمِ ملت علامہ اقبال رح نے مغربی تہذیب کے آپ اپنے خنجر سے خودکشی کرنے کی جو پیشن گوئی کی تھی وہ آج تک پوری نہیں ہو سکی اور ہم سیدھے سادے مسلمانوں کو ہمارے کچھ "ماہرینِ اقبالیات”، فرموداتِ اقبال کی غلط تشریح کے ذریعے، آج تک مغرب کی خود کشی کے انتظارمیں غلطاں کئے ہوئے ہیں۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ ان "ماہرینِ اقبالیات” نے مغرب کی خودکشی کی تمنا کو ہماری اجتماعی سوچ پر اس قدرغالب کیا ہوا ہے کہ ہم خود اپنی تباہی اور گراوٹ کا ادراک کرنے سے قاصر ہو چکے ہیں۔ ہمارے ان ماہرینِ اقبالیات کے کھڑے کئِے ہوئے فکری نان ایشوز کے گرد و غبار میں ہمارے اپنے اصل ایشوز انتہائی سنگ دلی اور سفاکی سے دبا دیئے گئے ہیں۔

حقیقت یہ ہے کہ علامہ اقبال کا خیال بالکل درست تھا کہ مغرب کا کیپیٹلسٹ استحصالی نظام واقعی مغرب کی تہذیب کو خودکشی کے راستے پر ڈال چکا تھا۔ اور مغربی تہذیب بیسویں صدی میں عظیم جنگوں کے بعد ہی حقیقتاً تباہ ہوچکی ہوتی۔ لیکن ہم یہ بھی دیکھتے ہیں کہ مغربی تہذیب ان جنگوں کے بعد زیادہ طاقتور ہو کے ابھری۔ ہمارے ماہرین اقبالیات اسی طرح مغربی تہزیب کے تباہ نہ ہونے پر خاموشی اختیار کرتے ہیں جیسے مخصوص مارکسسٹس، مارکس کی پیشن گوئیوں کہ مارکسزم زندہ رہے گا اور کیپیٹلزم ختم ہوجائے گا، کے پورا نہ ہونے یعنی سوویت یونین کی تباہی اور کیپیٹلزم کے مزید طاقتور ہو کر ابھرنے پر خاموشی اختیار کرتے ہیں۔ حضرت اقبال کی فکر میں دور دور تک اس امکان پر غور و فکر کرنے کا شائبہ تک نہیں نظر آتا کہ کچھ ایسا اختصاص بھی مغربی تہذیب میں موجود ہے کہ یہ ان کی پیشن گوئی کے باوجود تباہ نہ ہوئی۔

کاش حضرت علامہ کو مغربی تہذیب کا وہ اختصاص نظر آجاتا جس نے اس تہزیب کو تباہ نہیں ہونے دیا اور یہی وہ اختصاص ہے جو ماہرین اقبال پاکستان کے حوالے سے زیر بحث نہیں لاتے۔ اِس کی وجہ؟ وجہ یہی ہے کہ نہ تب حضرت اقبال کی فکر میں خود مسلمانانِ برصغیر کے لئے وہ اختصاص تھا اور نہ ہی ہمارے آج کے ماہرین اقبالیات کے ضمیر اس اختصاص سے روشن ہیں۔ وہ فکری اختصاص ہے، طاقتوروں اور قلیل اقلیت پر مبنی مڈل کلاس کے درمیان موجود انسانوں کی اس اصل آبادی کے حقوق کا شعور جن کی فلاح کے حصول کیلئیے جدید ریاست قائم ہوتی ہے اور جس کا ذکر اقبال اور ماہرینِ اقبالیات کے تفکرات میں دور دور تک نہیں۔ یہ فکری اختصاص ہی ایک عام انسان کے لئے ریاست کی جانب سے شرفِ انسانی کی ضمانت مہیا کروانے کا شعور پیدا کرتا ہے۔

کاش حضرت علامہ کو مغربی تہذیب کا وہ اختصاص نظر آجاتا جس نے اس تہزیب کو تباہ نہیں ہونے دیا اور یہی وہ اختصاص ہے جو ماہرین اقبال پاکستان کے حوالے سے زیر بحث نہیں لاتے

ہمارے آج کے ماہرینِ اقبالیات کے نزدیک تو فکر کی انتہاء بس یہ ہے کہ مڈل کلاس کو نان ایشوز کے دھندلکے میں ورغلائے رکھ کر، رولنگ ایلیٹ کو طاقت کے زور پرملک کی کروڑوں عام انسانوں پر مشتمل اصل اکثریتی آبادی کے تمام آئینی حقوق دبائے رکھنے میں مجرمانہ فکری سہولت فراہم کرنا۔ اقبال نے اپنے قیامِ یورپ کے دوران مغرب کی فقط سرمایہ دارانہ جمہوریت کی شاخِ نازک پر بنائے گئے ناپائیدار آشیانے پر توجہ کی زحمت کی تھی۔ باوجود یکہ اقبال برطانیہ اور جرمنی سمیت یورپ میں سوشل ڈیموکریسی اور فلاحی ریاست کے نظریات سے جنم لینے والی روح عصر کی بلندی کے دور میں یورپ میں اپنی اعلیٰ تعلیم حاصل کررہے تھے۔ برطانہ اور جرمنی دونوں میں ریاست فلاحی اصول اپنا رہی تھی لیکن مجال ہے جو ان کی توجہ اس جانب گئی ہو۔ انہیں تو بس مغرب کے خودکشی کرنے کے نظریات کی تبلیغ سے دلچسپی تھی یہ سمجھنے کی کوشش کئے بغیر کہ بہت کچھ ایسا بھی ہے جو اس مغرب کو تباہی سے بچالے گا۔

اے ماہرینِ اقبالیات! تم بتاوٰ پاکستان کی اِس لٹیری جمہوریت کو اقبال کے نظریات کی غلط تعبیرات کے ذریعے کب تک اس ملک کو برباد کرنے کی فکری سہولت دیتے رہوگے؟

اے ماہرینِ اقبالیات! مغربی تہزیب کو تو "ویلفئیر سٹیٹ” نے بچالیا، ورنہ اقبال کی پیشن گوئی بیسویں صدی میں واقعی پوری ہو جاتی۔ تم بتاوٰ پاکستان کی اِس لٹیری جمہوریت کو اقبال کے نظریات کی غلط تعبیرات کے ذریعے کب تک اس ملک کو برباد کرنے کی فکری سہولت دیتے رہوگے؟ پاکستان کے آئین کی پہلی چالیس شقوں کے مطابق یہ ملک آئینی طور پر فلاحی ریاست ہی ہے۔ لیکن تمہاری یہ رولنگ ایلیٹ ان فلاحی شقوں پر چنداں عمل نہیں کررہی اور عوام کے فلاحی حقوق کو غصب کئیے بیٹھی ہے۔ جس طرح مغرب کو "فلاحی ریاست” نے خود کشی سے بچایا ہے، پاکستان کے آئین کی فلاحی شقوں کی معطلی ختم کر کے اس ملک کو بھی اس کا حقیقی فلاحی ریاست ہونے کا کردار واپس کرکے، خود کشی سے بچایا جاسکتا ہے۔ ہے کوئی مفکر جو اس قوم کے جسد میں "اسلامی فلاحی ریاست” کی روحِ عصر پھونک دے۔

Facebook Comments Box
اقبالاقبال اور مغرباقبالیاتسماجعلامہ اقبالکیپیٹلزممارکسمغربمغربی تہذیب
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
Daanish Editor

previous post
​پاکستان کے شیکسپئیر نے اب لکھنا چھوڑ دیا! محمد شہزاد
next post
ایموشنل مینجمنٹ: غصہ نعمت بھی مصیبت بھی ۔۔۔۔ سید اسرار احمد بخاری

Related Posts

Contagion — S. Bano

01/11/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...

13/08/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.