تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
بلاگز

این اے 120 کا ضمنی انتخاب یا سیاسی اکھاڑا: راحیلہ سلطان

by دانش ڈیسک 15/09/2017
written by دانش ڈیسک 15/09/2017
150

این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سیاسی گرمی اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے۔ مسلم لیگ ن کے شیر کی دھاڑ اور پی ٹی آئی کے بلے کی مار دونوں کے بیچ تیر کسی اور ہی رخ پر نکل گیا ہے۔ اب یہ قیاس نہیں کہ کہیں ایک تیر دو شکار نہ ہوجائے جو پاکستانی سیاست کی روایت ہے۔

اس انتخاب کی خاص بات یہ ہے کہ دو خواتین ایک دوسرے کی مقابل ہیں۔ PTI کی ڈاکٹر یاسمین راشد بردبار بااخلاق اور انکساری کا روپ لے کر انتخابی مہم میں ایک نئ طرح ڈال رہی ہیں۔ ان کی گھر گھر دروازے کھٹکھٹاتی سیاست اور علاقے کی خواتین مکینوں سے گرمجوشی سے گلے ملتی ووٹ کی مہم میڈیا میں کافی پذیرائی حاصل کر رہی ہے مگر یہ رسم اگلے انتخابات میں بہت سے سریے والی گردنوں اور کھڑے کالروں کے لیے مسئلہ بن جائے گی۔ گو شیر کی کچھار میں سے ہاتھ ڈال کر اس کا نوالہ چھیننا آسان نہیں مگر ڈاکٹر صاحبہ پرعزم دکھائ دیتی ہیں شاید ان کو حلقے کی عوام کچھ باشعور محسوس ہورہی ہے یا گزشتہ تجربات سے سبق حاصل کرنے امکان لگ رہا ہے۔ مگر یہ بھی درست ہے کہ کرکٹ میچ ہو یا انتخابی نتائج پانسہ پلٹنے والے پانسہ پلٹ ہی دیتے ہیں۔

دوسری طرف مریم نواز اپنی والدہ کی غیر حاضری کے باعث ان کی انتخابی مہم میں سرگرم یا سرگرداں ہیں۔ کلثوم نواز صاحبہ علالت کے باعث لندن منتقل ہیں یا منتقل کر دی گئی ہیں اس کے بارے میں تو کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ کیونکہ اگر وہ ہوتیں تو مریم سے زیادہ عوامی توجہ اور توقع ان کی جانب ہوتی مگر شاید اس عمر میں ان کی توانائی کم دکھائی دیتی جو کہ اس مہم کے لیے ناگزیر ہے اور پھر ایک ناکامی کے بعد مریم نواز کو لانچ کرنے کا یہ دوسرا موقع بھی ہاتھ سے چلا جاتا۔ اب دختر نواز کسی سیاست دان کا انداز اپنائیں یا لباس، عوام میں دوبدو آگئی ہیں۔ وہی پرانی مسلم لیگ ن مریم نواز کے روپ میں نظر آتی ہے۔ حکومتی اختیارات کا ناجائز استعمال، عوامی نمائندہ بننے کی تگ و دو میں مصروف، اسٹیج سجائے، نعروں کے شورمیں، اپوزیشن پر کیچڑ اچھالتے ہوئے، اداروں پر طنزیہ جملے کستے ہوئے، اپنی مظلومیت کا رونا اور مریم وہی روایتی سیاست کرتی ہوئ نظر آتی ہیں۔ شاید یہ مریم کے لیے ایک بہترین موقع تھا کہ وہ عوام میں اپنی انفرادیت کی دھاک جماتیں مگر انہوں نے دوسروں کے رنگ مستعار لیے اور وہ جو کہتے ہیں کہ نقل کے لیے بھی عقل کی ضرورت ہے سو یہاں عقل کاکال نظر آیا۔

بظاہر ایک ضمنی انتخاب مگر سب کی نظریں اسی جانب۔ ۔ کیا یہ محض دو جماعتوں کی رسہ کشی ہے یا آزاد عدلیہ کی بقا کی جنگ۔ ۔ تبدیلی کے نعرے کی یا کرپشن کے مستقبل کی جنگ۔ عوام کے ووٹ کے شعور یا نادانی کی جنگ۔ کہیں یہ ایک بااختیار خاندان کی انا کی سربلندی اور منہ زوری کی لڑائی بھی نظر آتی ہے۔ کون جیتے گا کون ہارے گا یہ فیصلہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا اور شاید یہ انتخاب اگلے انتخابات کا رخ بھی متعین کردے مگر یہ بھی قرین قیاس نہیں کہ پاکستان کی آیندہ کی سیاست میں یہ انتخابات سنگ میل کی حیثیت رکھیں گے۔ خان صاحب کی مقبولیت اور شخصی مقناطیسیت اپنی جگہ مگر ن لیگ کے لیے اب یہ عزت اور انا کا مسلہ بن چکا ہے۔ کیونکہ "مجھے کیوں نکالا ” کا نعرہ اب اس ہی انتخاب کے نتائج کا خون پی کر زندہ ہوگا۔

یہ حقیقت ہے کہ نوٹ اور ووٹ دونوں نکلوانے بہت مشکل ہیں الیکشن مہم کے دوران نعرے مارتے تالیاں بجاتے ہوئے ہجوم پر یا جلسے جلوسوں میں سو دو سو روپے اور بریانی کی ایک پلیٹ کے عوض آئی عوام پر آپ جیت کا تعین نہیں کرسکتے۔ عوام کتنی باشعور ہے یا ماضی سے اس نے کیا سبق سیکھا یہ تو وقت ہی بتائے گا لیکن وہ لوگ جو پاکستان میں تبدیلی کی ہوا کی پیشن گوئی کر رہے ہیں ایک چکر اندورن سندھ کا لگالیں جہاں آج بھی بنیادی حقوق سے محروم عوام ہرسال گڑھی شاہو میں زندہ ہے بھٹو زندہ ہے کہ نعرہ پر رقص کرتی ہے۔

Facebook Comments Box
featuredضمنی انتخابکلثوم نوازلاہوریاسمین راشد
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
….تے بیبا ساڈا دل موڑ دے: سحرش عثمان
next post
شکوہ جواب شکوہ دور جدید کے آئینے میں: یگانہ نجمی

Related Posts

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...

22/07/2026

شعور کی انارکی یا ارتقاء کا شعور؟ —–...

12/07/2026

07/12/2025

10/11/2025

16/07/2025

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.