تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
Contagion — S. Bano
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
تازہ ترینتنقیدصنف/ جینڈرعلم و ادب

خواتین کا مزاح اور کثیر کاری (ملٹی ٹاسکنگ) —— شہنیلہ بیلگم والا

by دانش ڈیسک 28/08/2017
written by دانش ڈیسک 28/08/2017
145

پچھلے دنوں دانش کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پہ ایک بحث چلی کہ اردو ادب میں کسی معروف مزاح نگار خاتون کا نام سننے کو کیوں نہیں ‏ملتا؟

بات ٹھک کر کے دل کو لگی کیونکہ بات صحیح تھی۔ کچھ خواتین کا ذکر خیر بھی ہوا مگر بات کچھ بنی ‏نہیں۔ واقعی اردو ادب میں بڑے مزاح نگاروں میں کسی خاتون کا نام ڈھونڈے سے بھی نہیں ملتا۔ اس کی کیا وجہ ہو ‏سکتی ہے؟

اسی ادھیڑ بن میں رہے اور پھر ایک دن ایک رعایتی سیل سے واپسی پر گاڑی چلاتے ہوئے ہمیں اس کی ‏وجہ سمجھ آگئی۔ ساری گھتیاں اپنے آپ سلجھتی گئیں۔ یہ عقدہ کشائی کیونکر ہوئی اس کی ایک وجہ غالبا یہ ‏ہوئی کہ سیل 80 فیصد رعایتی تھی (ہم خواتین کا اولین ارمان) دوسرے جو چیزیں لینے کا سوچ کر گئے تھے وہ جاتے ہی بٹور لی تھیں (خواتین کا دوسرا ارمان) ‏چنانچہ دماغ انتہائی یکسوئی سے کام کر رہا تھا۔۔۔۔۔

تو قارئین بات ہو رہی تھی خواتین کے مزاح نہ لکھنے کی، اصل ‏بات یہ ہے کہ مرد حضرات ہر کام کے لیے اپنے دماغ میں الگ گوشہ رکھتے ہیں، یعنی اگر وہ اپنی پروفیشنل لائف ‏کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو صرف اسی پہ سوچیں گے اور اگر وہ کترینہ کیف کے دلکش خدوخال کے بارے میں ‏غور و فکر کر رہے ہیں تو صرف اسی پہ توجہ مرکوز ہوگی (اور یہ کام ہمیشہ زیادہ غور سے ہوگا) مجال ہے کہ اس وقت اپنا گرتا ہوا بچہ بھی نظر ‏آجائے۔ مگر عورتوں کا معاملہ اس کے بالکل برعکس ہے، ہمارے دماغ میں سب چیزیں آپس میں جڑی ہوئی ہوتی ‏ہیں، یعنی ہم عورتیں ملٹی ٹاسکنگ کی عادی ہوتی ہیں، مثلا اہم اپنی پروفشنل لائف کے بارے میں سوچتے ہوئے ‏کولیگ کے نئے جوڑے، اپنے بڑھتے ہوئے وزن، گرتے ہوئے بالوں، کھانے میں گھی کے کم استعمال سے ہوتے ہوئے شوہر کی ‏بےاعتنائی تک جا سکتے ہیں۔م چونکہ ملٹی ٹاسکنگ کی عادت ہے اس لئے عورتیں مزاح کے ساتھ طنز کو بھی ‏یکساں مدنظر رکھتی ہیں، یعنی ہمارے مزاح کا کوٹہ طنز سے ہی پورا ہوجاتا ہے، جس کا نشانہ عموما شوہر بنتے ‏ہیں، نوکروں پہ تو طنز کے تیر چلائے نہیں جا سکتے، بھاگنے کا جو خطرہ رہتا ہے۔۔۔۔۔

مثال کے طور پر۔۔۔
بیوی اگر شوہر کو کہے:- واوووو۔۔۔۔ ‏اس سوچ کی آپ پہ آمد ہوئی ہے کہ آپ کو کوشش کرنی پڑی؟؟؟
تو یہ جملہ طنز و مزاح کا امتزاج ہے جسے خوش ذوق ‏شوہر مزاح اور سڑیل مزاج شوہر طنز کا نام دیتے ہیں۔

اور بیوی تو خدا نے وہ چیز بنائی ہے جو کسی بھی شوہر کے ‏ہر قسم کے احساس فخر کو فورا سے پیشتر ملیا میٹ کرنے کی دولت سے مالا مال ہوتی ہے۔ مثلا اس وقت دنیا کا سب ‏سے ہینڈسم وزیراعظم جسٹن ٹروڈو ہے، مجھے یقین ہے کہ اس کی بیوی کے پاس بھی وہ نادر وجوہات ہونگی، ‏جس کے ذریعے وہ اسے پل بھر میں شرمندہ کردے۔ مثلا دنیا کے وزیراعظموں کو دیکھو اور خود کو دیکھو۔ گھامڑ ‏دکھنے والوں نے کیا کیا جائیدادیں بنا لیں اور ایک تم ہو۔ ابھی تک اسی پھٹیچر گاڑی میں گھوم رہے ہو۔ شان و ‏شوکت دیکھی ہے ان کی۔ دعوتیں دیکھی ہیں ان کی۔ ایک تم ہو مہمان وزیراعظم کو ایک برگر پر ٹرخا دیتے ہو۔ ‏تمہیں تو بس عورتوں کو امپریس کرنا آتا ہے۔ یہ عورتیں رہیں تمہارے ساتھ تو پتا چلے۔ میں ہی ہوں جو گزارا کر ‏رہی ہوں۔ بری تک تو ڈھنگ کی لائے نہیں۔ ولیمے کا کھانا بھی گھٹیا کیا تھا۔ آج تک خربوزے خریدنے نہیں آئے۔ ہائے ‏میں تو شکل دیکھ کر ریجھ گئی۔ بھلے ہی انسان گنجا اور موٹا ہو مگر پیسہ بنانا آتا ہو۔۔۔۔۔۔

اف بات کہاں سے کہاں ‏نکل گئ، بس اسی لئے عورتیں مزاح نہیں لکھتیں ، کیونکہ مزاح لکھنا شروع کرتی ہیں تو بات مزاح سے ہوتی ہوئی ‏طنز پر جاتی ہے پھر یہ کب سنجیدہ سے رنجیدہ ہو جاتی ہے پتا ہی نہیں چلتا۔

Facebook Comments Box
خواتین لکھاریخوانتین مزاح نگارفکاہیہمزاحمزاح نگاری
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
آگ لگے اس آگ کو ——- ابن فاضل
next post
ایک محبت کافی ہے ۔ باقی عمر اضافی ہے: محبوب خزاں – ایک بھولابسرا شاعر

Related Posts

Contagion — S. Bano

01/11/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...

13/08/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.