Connect with us

شاعری

کوہِ زرد —- ڈاکٹر وحیدالرحمن خاں کی نثری نظم

Published

on

گھڑی کی
ٹِک ٹِک کرتی ساعتوں میں
پہاڑ کا دل
بُری طرح دھڑک رہا تھا
سہما ہوا تھا
قیامتِ فردا کا منتظر تھا
آخر وہ لمحہ آہی جاتا ہے
بس ایک جنبشِ ابرو سے
پہاڑ زرد ہو گیا
دھنکی ہوئی اون کی مانند
فرد فرد ہو گیا
پارہ پارہ ہو گیا
سبک سر ہو گیا
اور سارے عالم میں سنائی دینے لگا
ایک غلغلہ بے باک!
مگر اس سے بلند تر تھا
نعرہ تکبیر

Advertisement

Trending