ایر مارشل شاہد لطیف کا رئوف کلاسرہ کو 100 ملین کا ہتک عزت کا نوٹس

0
  • 7
    Shares

سا بق وائس چیف آف ائر سٹاف ، ایر مارشل شاہدلطیف نے معروف صحافی ، کالم نگار اور اینکر پرسن رئوف کلاسرہ کو ۱۰۰ ملین کا ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا ہےا ور ساتھ ہی پیمرا میں ان کے خلاف شکایت بھی درج کرا دی ہے۔یہ نوٹس جمیل حسین قریشی ایڈ ووکیٹ کی وساطت سے بھیجا گیا ہے۔

دانش سے بات کرتے ہوئے ایر مارشل شاہد لطیف کا کہنا تھا کہ آزادی صحافت اپنی جگہ لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہونا چاہیے کہ کوئی اٹھ کر کسی شریف آدمی کی پگڑی اچھال دے۔روئوف کلاسرہ نے دوبئی میں پراپرٹی کی خریداری کے حوالے سے مسلسل میرے اوپر جھوٹے الزامات لگائے ہیں ۔اب میں انہیں چیلنج کر رہا ہوں کہ ان کا ثبوت لے کر آئیں۔میں انہیں یہ بھی چیلنج کر رہا ہوں کہ مجھے اپنے ہی ٹی وی پروگرام میں بلا لیں اور وہاں فیصلہ ہو جائے گا کون سچا ہے اور کون جھوٹا ہے۔اگر وہ سچے ہیں تو گھبراتے کیوں ہیں، مجھے بلائیں اپنے پروگرام میں تاکہ سارا پاکستان جان سکے کہ کون جھوٹا ہے ۔

نوٹ: روف کلاسرہ صاحب اگر اپنا موقف دینا چاہیں تویہ پلیٹ فارم دستیاب ہے۔

Leave a Reply

Leave A Reply

%d bloggers like this: