حسن نثار کا جماعت اسلامی کو چندہ؟

0

حسن نثار میڈیا اور صحافت کی معروف شخصیت ہیں جو قارئین اور ناظرین کا وسیع حلقہ رکھتے ہیں۔ اپنی تندوتیز اور بے رحمانہ تنقید سے پہچان کروانے والے نثار صاحب نے پچھلے دنوں جماعت اسلامی کو پچاس ہزار روپے کا چندہ دیا۔ اسکی تفصیل بیان کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنما امیرالعظیم لکھتے ہیں:

“حسن نثار قومی صحافت کے ایک منفرد کردار، جن سے میری دوستی کو تین عشرے بیت رہے ہیں۔ کاٹ دار جملوں اور دو ٹوک لہجے کو دنیا بھر میں اپنی پہچان بنا چکے ہیں۔  گزشتہ روز میں ان کے گھر گیا۔ جماعت اسلامی کی ’’خوشحال پاکستان فنڈ‘‘ کا پانچ ہزار کا ایک کوپن انہیں تھما دیا، جسے ایک نظر دیکھ کر انہوں نے چیک لکھ کر میرے حوالے کیا۔ ان کے لفظوں کی طرح اس چیک کے ہندسوں نے بھی مجھے چونکا دیا۔ حسن نثار نے مسکراتے ہوئے کہا ’’جماعت اسلامی اس کوپن سے کہیں زیادہ Deserve کرتی ہے‘‘  یہ چیک پچاس ہزار کا تھا۔  اعلیٰ و ارفع اور مکمل تو انبیاء علیہ السلام ہی ہوتے ہیں باقی تو سب انسان ہیں۔ انسان بھی پھولوں کی طرح دیکھنے میں خوشنما، سونگھنے میں معطر، اگر چکھنے کی کوشش کی جائے تو کڑوے اور کسیلے لیکن اگر آپ شہد کی مکھی بن جائیں تو ان کڑوے کسیلے پھولوں سے بھی خوش ذائقہ رس حاصل کرسکتے ہیں۔”

سوال یہ ہے کہ میڈیا اور معاشرے میں اپنی عمومی شناخت کے برعکس جناب حسن نثار کا یہ عمل اپنی نہاد میں خوش آیند ہے یا منفی؟

About Author

Daanish webdesk.

Leave a Reply

Leave A Reply

%d bloggers like this: