بعد از موت —- ڈاکٹر امتیاز عبدالقادر

0

موت تجدیدِمذاقِ زندگی کانام ہے۔ موت ایک ایسی مسلّمہ حقیقت ہے جس سے کسی کومفرنہیں۔ یہ وعدہ خلافی بھی نہیں کرتی۔ انسان میدانِ جنگ میں ہویامحصورقلعے میں، زمین کی تہوںمیں جاچھپے یاآسمان کی وسعتوںمیں ڈیراجمالے، حالتِ امن میں ہویاحالتِ جنگ میں، صحت مندجوانِ رعناہو یا بڑھاپے کی سرحدکو پہنچا ہواکمزورونحیف ہڈیوںکاڈھانچہ، مقربِ خدابندہ ہویاشیطان کاولی، غرض ہرایک کشاںکشاں اپنے رب سے ملاقات کی اوربڑھ رہاہے۔

“تم جہاںبھی ہوگے، موت تمہیں جاپکڑے گی، چاہے تم مضبوط قلعوںمیں کیوں نہ رہ رہےہو۔ ”

(النسائی:78)

مولاناروم نے ’مثنوی‘میں کیاخوب لکھاہے

چوںقضاآمدطبیب ابلہ شود

آںدوادرنفع خودگمرہ شود

 

(جب وقت قضاآتاہے توطبیب(ڈاکٹر)بھی بے بس ہوجاتاہے۔ نفع دینے والی دوابھی تب بے اثرہوجاتی ہے۔ )

زمین کی موت کاخوف نہیں بلکہ ہمیں موت کاشعورپیداکرناہے۔ اس دنیامیں انتخاب ہورہاہے اصل زندگی (جنت) کوآبادکرنے والوںکا۔ موت سے بڑھ کرہماراکوئی محافظ ہی نہیں اورزندگی وموت کی کشمکش میں فاتح ہمیشہ موت ہی رہی ہے۔ زندگی سے قبل موت ہی لکھی جاتی ہے۔ ہم ایسی شاہراہ پرمحوِسفرہیں جس کی منزل ازل سے ہی طے ہے۔ یہ وہ تِیرہے جواپنے ہدف پرلگنے کے لئے نکل پڑاہے۔ موت اللہ کے رحم کاہی حصہ ہے اس لئے مرنے والے کو’مرحوم‘ کہا جاتا ہے۔ قبرکامرحلہ بالکل ایساہی ہے جیسے امتحان کے بعدایک سکوت اورخاموشی ہوتی ہے۔ روح فرشتوںکی تحویل اورنگرانی میں ابدی حیات کے انتظار میں رہتی ہے اور جسم آہستہ آہستہ مٹی کی ’بھوک‘ مٹادیتاہے۔ جیساکہ رسالتمآب ﷺ نے فرمایاہے :

“ابن آدم کے بدن کوزمین کھاجاتی ہے سوائے ریڑھ کی ہڈی کو، اسی سے پیداہواہے اورحساب کے دن اسی سے پیداکیاجائے گا۔ ”

(موطاامام مالک ؛باب’ جامع الجنائز‘، رواہُ ابی ھریرہؓ)

نتائج کے لئے محشرمیں ہماراقیام ہوگااوریہ وہ دن ہے جس دن کفارکوعلم ہوگاکہ اس قیام سے بدرجہابہتران کے لئے موت ہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ روزقیامت جب ان کی روح کاوصال ان کے جسم سے ہوگااوراپنے اعمال کابدلہ جہنم کی صورت میں دیکھیں گے اورچکھیں گے تووہ پکاراٹھیں گے، آہ و بکاکریں گے اورمالک(داروغہ جہنم)سے فریادکریں گے کہ اللہ سے ہمارے لئے موت کاہی سوال کر و تاکہ جہنم کی ان سختیوںسے خلاصی ہو:

’وہ پکاریںگے اے مالک!تیرارب ہماراکام ہی تمام کردے تواچھاہے۔

(الزخرف :77)

قرآن نے زندگی اورموت کے سلسلے کوچارادوارمیں تقسیم کیاہے۔ عالمِ نفوس، عالمِ دنیا، عالمِ برزخ اورعالمِ حشر۔

اللہ فرماتا ہے:

’لوگو!تم اللہ کے منکرکس طرح ہوتے ہو، دراں حالیکہ تم مردہ تھے، تواس نے تمہیں زندگی بخشی، پھروہی مارتاہے، اس کے بعدزندہ بھی وہی کرے گا۔ پھراسی کی طرف لوٹائے جاﺅگے۔

(البقرہ:28)

قرآن نے ایک اورمقام پرواضح کیاہے کہ دوزندگیاں اوردوموت ہیں۔ جس سے معلوم پڑتاہے کہ قبرمیں اس طرح کی زندگی نہیں دی جاتی جیسا کہ ہم سمجھتے ہیں۔ اگرموت کے متصل بعدہی قبرکے اندرجسم کوروح لوٹادی جاتی ہے تب یہ تین زندگیاں اورتین موت ہوئیں جوکہ قرآن کے بیان سے صاف ٹکراتاہے۔ مجرمین کوروزحساب جب ان کے اعمال دکھائے جائیں گے اللہ اس لمحے کی عکاسی کرتے ہوئے فرماتاہے:

’وہ کہیں گے، اے ہمارے رب!تونے ہمیں دومرتبہ موت دی اوردومرتبہ زندہ کیا۔ تواب ہم نے اپنے گناہوںکااقرارکرلیاہے، توکیانکلنے کاکوئی راستہ ہے؟‘

(غافر:11)

دنیامیں بھیجاجانے والاانسان درحقیقت آخرت کامسافرہے۔ انسان کی اصل شخصیت کوجسے قرآن میں’نفس‘سے تعبیرکیاگیاہے اورجوانسان کے جسمانی وجودسے بالکل الگ ایک مستقل وجودہے، اسے جب جسم سے الگ کردیاجاتاہے، اسی کانام موت ہے۔ اس کے لئے ایک خاص فرشتہ مقررہے جس کے ماتحت فرشتوںکاایک پوراعملہ ہے۔ جسم خاکی ہے، ایک ’لباس‘جسے ’نفس‘نے پہناہے۔ یہ لباس موت کے وقت اتاراجاتاہے اوراپنی اصل یعنی خاک کولوٹایاجاتاجہاں یہ جسم خاک میں پنہاںہوجاتاہے۔ اس موت کے بعدسفرآخرت میں جس مرحلے سے انسان کاگزرہوتاہے، اسے برزخ سے تعبیر کیا جاتاہے۔ یہ فارسی لفظ’پردہ‘کامعرب ہے اوراس حدِفاصل کے لئے استعمال ہواہے، جہاںمرنے والے قیامت تک کے لئے رہیں گے۔ یہ گویاایک روک ہے جوانہیں واپس آنے نہیں دیتی۔ عالمِ برزخ کی اصطلاح اسی سے وجودمیں آئی ہے۔ اس میں انسان زندہ ہوگالیکن یہ زندگی جسم کے بغیرہوگی البتہ روح کے مشاہدات، تجربات، احساسات اورشعورکی کیفیت ایک خواب کی سی ہوگی اورقیامت کے صورسے اس کیفیت سے تمام مردے نکل اٹھیں گے اورمیدانِ حشر میں جسم وروح کے ساتھ دوبارہ کھڑے ہونگے۔ مرنے کے بعدجب کچھ لوگ اِس دنیامیں واپس لوٹنے کی تمناکریں گے توانہیں کہاجائے گا:

’ہرگزنہیں، (یہ نہیں ہوسکتا)یہ توایک( حسرت بھرا)کلمہ ہے جسے وہ کہے گا، وگرنہ ان کے آگے ایک پردہ ہے، اُس دن تک کے لئے جب وہ اٹھائے جائیںگے۔

(المومنون :100)

موت کے بعدجوسفرشروع ہوگا، اس میں روح پرکیاگزرتی ہے؟قرآن وحدیث کے غائرمطالعہ سے جوتصویرسامنے آتی ہے وہ یہ ہے کہ روح کواُس وقت تک کے لئے ایک خاص دنیامیں رکھاجاتاہے جب تک کہ پوری انسانیت کی زندگی اوران کی جزاوسزاکامرحلہ نہیں آجاتا۔

شہدائے احدکی ارواح کے بارے میں قرآن ہمیں مطلع کرتاہے کہ:

ولاتحسبنِّ الّذینَ قُتلوافی سبیلِ اللہِ امواتابَل احیائُُ عندَ ربّھم یُرزقون

’راہِ خدامیں قتل ہونے والوںکومردہ خیال نہ کرنا، وہ زندہ ہیں اوراللہ کے ہاںرزق پارہے ہیں۔

(اٰل عمران:169)

سورة المومنون میں روح اللہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہتی ہے، ’رَبِّ ارجعُون‘ اے میرے رب مجھے لوٹادے۔ ‘ اس کے جواب میں’کلّا‘ (ہرگزنہیں)اسی روح کوکہاجاتاہے۔ نیزعذابِ قبرکے حوالے سے قرآن میں جواشارہ ملتاہے اس کے لئے فرعون و اٰل فرعون کی مثال بیان کرتے ہوئے اللہ فرماتاہے کہ ان کی ارواح کوصبح وشام آگ پرپیش کیاجاتاہے:

النّارُیعرضونَ علیھاغُدوََّاوعشِیّاوَیَومَ تقومُ السّاعةاَدخلوااٰلَ فرعونَ اشدّالعذاب

’دوزخ کی آگ ہے جس پرصبح وشام وہ پیش کئے جاتے ہیں اورقیامت کے دن فرشتوںکوحکم ہوگاکہ آل فرعون کوجہنم کے بدترین عذاب میں داخل کردو۔

(غافر:46)

عالمِ برزخ (قبر)میں نیک ارواح پرجوحالات واردہوتے ہیں، اس کے بارے میں احادیث میں بھی اشارے ملتے ہیں۔ کعب بن مالکؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا’مومن کی روح ایک پرندہ کی شکل بن کرجنت کے درخت سے لٹکی رہتی ہے یہاں تک کہ اللہ روزِجزاکے دن پھر اس کولوٹادے گااورکھڑاکرے گا۔

(مﺅطاامام مالک؛ باب’ جامع الجنائز)

ثواب وعذابِ قبرکی یہ دومثالیں ہیں جوقرآن وحدیث نے واضح کی ہیں۔ قرآن میں عالمِ برزخ کے حوالے سے انہی اشارات پراکتفاکیاگیاہے البتہ معادیعنی زندگی بعدموت یاجزاوسزاکے دن کے بارے میں قرآن کاہرصفحہ مملوہے۔ قیامت کاوقوع اورحشرمیں تمام بنی نوع انسان کاحساب وکتاب، قرآن کاغالب موضوع ہے۔ عالمِ برزخ (قبر)کے احوال کے بارے میں’دارالافتاءجامعہ العلوم الاسلامیہ‘، بنوری ٹاون کراچی پاکستان کے ایک مفتی صاحب ایک سوال کے جواب میں لکھتے ہیں:

’”اس بارے میں روایات بھی مختلف ہیں اورعلماءکے اقوال بھی مختلف ہیں۔ مگرتمام نصوص کوجمع کرنے سے جوبات معلوم ہوتی ہے وہ یہ ہے کہ نیک ارواح کااصل مستقر’علیّین‘ ہے(مگراس کے درجات بھی مختلف ہیں)، بدارواح کااصل ٹھکانا’سجّین‘ ہے اورہرروح کاایک خاص تعلق اس کے جسم کے ساتھ کردیاجاتاہے، خواہ جسم قبرمیں مدفون ہویادریامیں غرق ہویاکسی درندے کے پیٹ میں۔ الغرض جسم کے اجزاءجہاںجہاںہوں گے روح کاایک خاص تعلق ان کے ساتھ قائم رہے گااوراس خاص تعلق کانام ’برزخی زندگی‘ہے۔ جس طرح نورِآفتاب سے زمین کاذرہ چمکتاہے، اسی طرح روح کے تعلق سے جسم کاہرذرہ’زندگی‘سے منورہوجاتاہے۔ ۔ ۔ ”

(www.banuri.edu.pk)

کچھ اذہان سوچتے ہیں کہ کیاہم محشرمیں اسی شکل وصورت کے ساتھ اٹھائے جائیں گے؟کیاہم ایک دوسرے کوپہچانیں گے؟قرآن بتاتاہے کہ ہاں یہی شکل وصورت، یہی قالب ہوگا، جو’شخصیت‘(روح)بطورِامانت فرشتوںکی تحویل میں تھی، وہ اسی قالب میں لوٹادی جائے گی۔ یہی خاندان اور برادریاں ہونگے۔ ہم ایک دوسرے کوایسے ہی پہچانیں گے۔ ایسانہ ہواتوپھرسوال وجواب، جزاوسزاچہ معنی دارد؟انسان اس دنیامیںلامحدودخواہشات لے کرآتا ہے، جواس محدوددنیامیںپورے ہوناناممکن۔ اس کے لئے لامحدوددنیاہی درکارہے جوکہ محشرکے بعدہی عطاہوگی، وہاںوقت اورعمرکی رفتار’رُک‘ جائے گی۔ زمین وآسمان نئے نوامیس وقوانین سے بدل دئے جائےں گے۔ (ابراھیم:48) وہاںکوئی بوڑھاہوگااورنہ ہی موت ہی آئے گی۔ لامحدود دنیا میں لامحدودخواہشات کاسامان فراہم کیاجائے گا۔ حقیقت آشکارا ہوجائے گی، اس لئے غم ہوگانہ کوئی خوف

خیرے کُن اے فلاںوغنیمت شمارعمر

زاںپیشترکہ بانگ برآیدفلاںنماند

 

(شیخ شیرازی)

(Visited 1 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Leave A Reply


Parse error: syntax error, unexpected '<', expecting identifier (T_STRING) or variable (T_VARIABLE) or '{' or '$' in /home/daanishp/public_html/wp-content/themes/daanishv2/footer.php on line 20