غدار ہے غدار ہے : آصف محمود

0
بھٹو……؟
وہ تو قاتل اور غدار تھا

نواز شریف…..؟
ہائی جیکر اور غدار. بھارت کا گماشتہ

بے نظیر بھٹو……؟
غدار کی غدار بیٹی تھی وہ کس کا ذکر کر رہے ہو. پکی سیکیورٹی رسک تھی وہ.

باچا خان…..؟
ارے کس ذکر لے بیٹھے؟ اس غدار کا جس نے ملک. میں دفن ہونا بھی پسند نہ کیا.

ولی خان…..؟
ایک نمبر کا غدار تھا وہ ملک دشمن. اس کی تو بات ہی نہ کرو.

زرداری…..؟
زرداری تو ہے ہی غدار. ابھی میمو گیٹ بھول گیا کیا تجھے؟ دیکھ لو حسین حقانی اس غدار کو کیسے بے نقاب کر رہا ہے.

سید مودودی…..؟
کس مولوی کی بات لے بیٹھے جو قیام پاکستان ہی کا مخالف تھا.

جی. ایم سید…..،؟
ارے وہ تو مستند غدار تھا. اس کا تو میں نام سننا گوارا نہ کروں.

نواب اکبر بگتی…..؟
وہ لمبی مونچھوں والا غدار نواب. اس کو تو یوں ہٹ کیا گیا جیسے کرنے کا حق تھا. دفع کرو اس کو

ڈاکٹر اے کیو خان؟
کس غدار کا. نام. لے لیا تم نے. یہ وہی ہے نا جس نے ایٹمی صلاحیت بیچنے کا جرم کیا. بڑا محسن بنا پھرتا ہے.

مولانا فضل الرحمن…..؟
یہ وہی دیو بندی مولوی ہے نا جس کے نہ بڑوں نے ملک سے وفا کی نہ ہی اس کو ملک سے کوئی محبت ہے. دیوبندیوں کی سوئی بھارت میں اٹکی ہے.

سبھی غدار؟ اس ملک میں کوئی محب وطن بھی ہے کیا؟ یا یہ ملک صرف غدار پیدا کرتا ہے؟
ہر گز نہیں. اس ملک میں محب وطن بھی موجود ہیں.

مثال کے طور پر؟
مثال. کے طور پر جنرل سکندر مرزا. مثال کے طور پر جنرل یحیی خان، مثال کے طور پر جنرل ایوب خان، مثال کے طور پر جنرل ضیاء الحق، مثال کے طور پر جنرل پرویز مشرف، مثال کے طور پر معین قریشی، مثال کے طور پر شوکت عزیز، مثال کے طور پر چودھری شجاعت حسین، مثال کے طور پر……..، مثال کر طور پر…..

About Author

Daanish webdesk.

Leave a Reply

Leave A Reply

%d bloggers like this: