آپ ہمیشہ تاریخ کے غلط موڑ پر کھڑے تھے۔

0

جناب وزیراعظم !
آپ ہمیشہ تاریخ کے غلط موڑ پر کھڑے تھے۔
آج بھی جب آپ متبادل بیانئے کی تلاش میں ہیں ، تو بتائیے کہاں سے لائیں گے ؟
ممکنات پر غور کرتے ہوئے ،
آپ کے تھنک ٹینکس کی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے ہم عرض کریں گے کہ حضور واشنگٹن اور دلی سے ہوتے ہوئے ماسکو اور بیجنگ کے بازار چھان ماریں،
چاہیں تو تہران ، کابل اور جدہ کی مارکیٹ بھی دیکھ لیں۔

کہیں سے ملے تو لے لیں ، ہم خوش آمدید کہیں گے۔
ہم انسانی فلاح اور بہبود کے کیسے دشمن ہو سکتے ہیں ،
ہم نارمل انسان ہیں ۔ اپنی ممکنہ خرابیوں کے باوجود اچھی بات اور کار آمد چیز کو قبولنے کیلئے تیار ہیں ۔۔۔۔۔

مگر بھولے بادشاؤ،
مدینے کا متبادل کہاں سے لائیں گے؟ مدنی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا متبادل کہاں ملے گا ؟؟
آپ کو متبادل بیانیے کی تلاش شرمندہ کرے نا کرے لیکن تاریخ کے کسی اگلے صحیفے میں جلی حروف سے یہ لکھا ہؤا ضرور مل جائے گا کہ
میاں صاب، آپ ہمیشہ تاریخ کے غلط موڑ پر کھڑے تھے !

(Visited 20 times, 1 visits today)

About Author

Leave a Reply

Leave A Reply


Parse error: syntax error, unexpected '<', expecting identifier (T_STRING) or variable (T_VARIABLE) or '{' or '$' in /home/daanishp/public_html/wp-content/themes/daanishv2/footer.php on line 20