سی پیک پر رسول بخش پلیجو کے خیالات

0

سندھ کے سینیر سیاستدان جناب رسول بخش پلیجو نے کہا ہے کہ عالمی امریکی یورپی  سامراج دنیا کو اپنی غلامی کے تسلط میں رکھنا چاہتا ہے  وہ کبھی نہیں چاہتا کہ ہمارا ملک ترقی کرے اور اپنے پاؤں پر کھڑا ہوسکے. اس لئے منفی سرگرمیاں. پروان چڑھائی جاتی ہیں کہ عوام کو متنفر کیا جا سکے.جبکہ فی الوقت چین عالمی منظر نامے میں اہم معاشی قوت بن کے ابھرا ہے. البتہ یہ کہے بغیر چارہ نہیں کہ حکومت کو چاہئے کہ تمام صوبوں جو یکساں مواقع دینا ملیں تاکہ پاکستان کی چین کے ساتھ مثالی دوستی مضبوط بنیادوں پر استوار ہو سکے. انہوں نے مزید بتایا کہ چینی حکومت ان تمام ترقیاتی منصوبوں میں مقامی آبادیوں کے حقوق کے تحفظ اور مساوی شرکت یقینی بنانے کی خواہاں ہے.انہوں نے مزید خبردار کیا کہ امریکہ پاکستان کو تباہ و برباد کرنے کے عزائم رکھتا ہے۔ تھر کول پروجیکٹ میں گورانو ڈیم کا منصوبہ مقامی افراد کے لئے گوناگوں مشکلات کا باعث ہے.

انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ کسی بھی ترقیاتی منصوبے میں تمام علاقوںاور صوبوں کو یکساں. طور پر شریک کرنے سے ہی ترقی کے ثمرات حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی آواز کو دیئے گئے  انٹرویو میں کیا۔

About Author

Leave a Reply

Leave A Reply

%d bloggers like this: