پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی پیپلز پارٹی میں؟

0

ٹیکسلا سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اگلے انتخابات کے لیے اپنی جماعت چھوڑ کے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا سوچ رہے ہیں اور اس سلسلے میں انکی پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنماوں سے ملاقاتیں جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق غلام سرور خان اگلے انتخابات کے لیے ٹیکسلا سے ایک قومی اور دو صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر خود اور اپنے بھائی اور بھتیجے کے لیے ٹکٹ کے امیدوار ہیںجسکی پی ٹی آئی کی جانب سے یقین دہانی نہیں کروائی جا رہی۔
ماضی میں چوہدری نثار کو شکست دینے والے سرور خان کا خیال ہے کہ حلقہ میں انکا ذاتی ووٹ بنک ان کی جیت میں فیصلہ کن کردار ادا کرتا ہے، چاہے وہ کسی بھی جماعت سےٹکٹ لے کر انتخاب لڑیں۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سے کئی دیگر رہنماوں کے بھی ترک تعلق کا امکان ہے مگر مناسب وقت کے انتظار میںفیصلہ کا اعلان اور استعفیٰ موخر کیے ہوئے ہیں۔ مذکورہ رہنما ضمنی الیکشن سے بچنے کے لیے عام انتخابات سے سو دن پہلے اعلان کرسکتے ہیں۔ تحریک انصاف کے ذرائع نے ان خبروں کی تردید کی ہے۔

About Author

Daanish webdesk.

Leave a Reply

Leave A Reply

%d bloggers like this: