موجودہ پنجابی پشتون جھگڑا

0

دراصل ایسا نہیں ہے” میں نے پہلے بھی اس پر کافی بحث کی ہے کہ موجودہ پنجابی پشتون جھگڑے میں دونوں طرف سے سوشل میڈیا پر شئیر ہونے والے ستر سے اسی فیصد کنٹینٹ حقائق کے برخلاف اور موجودہ مسلے سے غیر متعلقہ ہیں،_ کچھ دوست پنجاب سے ایسے بھی ہیں جو غیرتعلیم یافتہ پشتون لوگوں کے اختیار کی گئی چوکیداری اور ٹرانسپورٹ سے منسوب کم مہارت اور زیادہ محنت کا مطالبہ کرنے والے پیشوں کو بھی اپنی کمینہ، نچلی اور قوم پرستانہ ذہنیت سے نشانہ بنا رہے ہیں،_

ایسے حالات ٹھیک اور سکون کی طرف نہیں جائیں گے، ایسا لگ رہا ہے کچھ عناصر سوچی سمجھی سازش کے تحت اپنے مذموم مقاصد کو پورا کرنے کیلئے پنجابی پشتون جھگڑے کو ہوا دینے کی کوشش کر رہے ہیں، جو ہمارے اس وطن کے لئے کسی طور اچھا نہیں ہے،__ پنجاب سے تعلق رکھنے والے کچھ دوست ایسے بھی ہیں جو اپنے علاقوں میں رہنے والے پشتون لوگوں سے اپنی شخصی دوستیوں، تعلقات اور معاملات کی بنیاد پر یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ جیسے کوئی پنجابی پشتون جھگڑا نہیں، پشتون کے ساتھ ہم اپنے علاقوں میں کوئی زیادتی نہیں کر رہے اور نا ہی وہ موجودہ بحران سے متاثر ہو رہے ہیں،_ یہ تاثر پیدا کرنے والے خوش فہم بھی ہوسکتے ہیں یا شاید ہاتھی کے کان میں گہری نیند سو رہے ہیں، علاقائی، نسلی اور قومی تعصب بہت کم ہماری شخصی دوستیوں پر اثر انداز ہوتا ہے، اجتماعی طور پر بطور قوم بہت اثرانداز ہوتا ہے، جیسے ذاتی اور شخصی طور پر کوئی ہندو ہمارا بہترین دوست بھی ثابت ہوتا ہے، ہم ان کے ساتھ ذاتی تعلقات بھی بڑھاتے ہیں ان کے ساتھ مختلف معاملات بھی طے کرتے ہیں ہم ان پر اعتماد بھی کرسکتے ہیں، لیکن جب بات قوم کی آتی ہے تو ہم علاقائی طور پر ہندو قوم پر اعتماد کرنے میں ہمیشہ تذبذب اور کشمکش کا شکار رہیں گے.. حالات کا تقاضا یہ ہے کہ ہم دونوں قوموں سے موجودہ بحران میں سرزد ہو رہی خطاؤں کو کھلے دل سے معاف کریں، اپنی قوت برداشت میں اضافہ کریں، رواداری کا مظاہرہ کریں، آپس میں محبت بانٹیں، مایوسی اور غم کا باعث بننے والے رویوں کو خوشگوار احساس لانے والے جذبات میں تبدیل کریں،_ یہ وقت آپس میں لڑنے بھڑنے اور تقسیم ہونے کا نہیں یہ وقت آپس میں یکجا ہونے کا ہے، ایسے حالات سے متحد ہوکر لڑا جاسکتا ہے، تفریق اور تقسیم کے عمل سے دونوں قومیں کمزور ہوجائیں گی، مضبوط اور مقوی ہونے کا تو کوئی امکان نہیں..

About Author

Daanish webdesk.

Leave a Reply

Leave A Reply

%d bloggers like this: