کامیابی کیسے ملتی ہے؟ —– طاہرعلی خان

0
  • 13
    Shares

اچھی ملازمت، عزت، شہرت، دولت، آرام، خوشی اور سکون سے بھرپور کامیاب زندگی کے سب خواب دیکھتے ہیں. مگر یہ سب کچھ صرف چند افراد کو ہی مل پاتا ہے جب کہ دیگر محروم رہ جاتے ہیں.

اکثر لوگ تو دوسروں کی کامیابی اور ترقی پر حسد کی آگ میں جلنے کڑھنے میں ہی زندگی گزار لیتے ہیں مگر بہت سے افراد جاننا چاہتے ہیں کہ اپنی خواہشات اور خوابوں کے مطابق کامیاب زندگی کے حصول کو کیسے یقینی بنائیں۔

رشتہ دار، ہم پیشہ ساتھی، شاگرد اور دوست سب اکثر پوچھا کرتے ہیں کہ وہ کون سے راستے اور لائحہ ہائے عمل ہیں جو ناکامی سے بچاتے اور کامیابی عطا کرتے ہیں۔

میرا جواب سادہ ہوتا ہے. میں انہیں کہتا ہوں اگر آپ واقعی کامیابی حاصل کرنے کا عزم رکھتے ہیں تو ان اصولوں کو اپنائیں اور باتوں پر عمل کریں تو کامیابی آپ کے قدم لازمی چومے گی۔

1. سب سے پہلے اپنا احتساب کریں، اپنی زندگی پر نظر دوڑائیں اور نوٹ کریں کہ وہ چیزیں، لوگ اور سرگرمیاں ہیں جن کی وجہ سے آپ کا وقت برباد اورآپ کو نقصان ہوا، ان سے کنارہ کش ہو جاٸیں جب کہ جو کارآمد ثابت ہوٸی ہوں انہیں ساتھ رکھیں۔

2. اپنی زندگی کے لیے سوچ سمجھ کر مقاصد متعین کرلیں۔ اس کام میں اساتذہ، والدین اور ماہرین سے مشورہ کریں. مقاصد اونچے ہوں مگر آپ کے پاس دستیاب وسائل، صلاحیت اور وقت کے لحاظ سے حقیقت پسندانہ ہوں.
آپ مقاصد اور لاٸحہ عمل کےتعین میں دوسروں سے مشورہ بےشک لے لیں لیکن اس کے لیے قنوطیت پسند نہیں بلکہ رجاٸیت پسند سے رجوع کریں۔

3. جب ٹارگٹ بنالیں تو ان کے حصول کے لیے کام میں لگ جائیں. سخت محنت کو شعار بنائیں. کام سے عشق کریں. خود بہترین انداز میں کام کریں، دوسروں کے سہارے کی تلاش اور انتظار میں نہ رہیں. کاہلی، آرام طلبی اور کام کو ملتوی کرنے سے اجتناب کریں۔ اور کسی دوسرے کو بھی اجازت نہ دیں کہ آپ کو اپنے مقاصد سے بدظن اور ان کے حصول سے مایوس کرتے رہیں۔ ایسے لوگوں کو میں تواناٸی کی بلاٸیں (Energy-vampires) کہتا ہوں۔

4. ہمیشہ یاد رکھیں کہ سیوا بن میوا نہیں. آج اگر آپ اپنی من پسند اور توجہ ہٹانے والی چیزوں (Distractions) مثلاً زیادہ نیند، دوستوں کی محفلیں، موبائل اور کمپیوٹر کا استعمال، فلمیں دیکھنا اور کھیل کود میں ہمیشہ مگن رہنے وغیرہ، کی قربانی نہیں دیں گے تو آپ یکسوئی کے ساتھ زیادہ کام نہیں کر سکیں گے اور کامیابی کا حصول ممکن نہیں رہے گا. اس لیے ان چیزوں سے بچنا اور آپ کےمقاصد میں معاون سرگرمیوں کو زیادہ وقت دینا شروع کریں۔

5. قابل اور کامیاب لوگوں کی سوانح پڑھیں۔ ان سے کامیابی کے اصول اور طریقے سیکھیں اور ان پر عمل کرنے کریں۔

6. جو بھی مقاصد متعین کرلیں ان کے حصول پر مکمل یقین رکھتے ہوٸے خلوص اور لگن کے ساتھ محنت کا آغاز کریں۔ ان کے بغیر کامیابی نہیں ملے گی۔

7. سب کے لیے محبت، خلوص، قربانی اور سہولت کا نمونہ و ذریعہ بن جاٸیں۔ کسی کے لیے تکلیف، دکھ اور پریشانی کا ذریعہ باالکل نہ بنیں۔

8. جتنا ممکن ہو سکے سب سے کی مدد اور خدمت کریں۔ چرند و پرند کی ضرورتوں کا بھی خیال رکھیں۔ والدین، بزرگوں، بیواٶں، بچوں، محتاجوں سب کی دعاٸیں لیا کریں۔ دعاٸیں ساتھ ہوں تو بڑی بڑی رکاوٹیں ختم ہوجاتی ہیں اور کامیابی کے راستے کھل جاتے ہیں۔

9. روزانہ مطالعہ کو معمول بنالیں۔ آہستہ آہستہ مقدار بڑھاتے جاٸیں۔ مطالعے کے نوٹس لیا کریں۔ دوستوں سے مل کر کتاب سوساٸٹی بناٸیں جس میں کتابوں کے خلاصے اور تبصرے پیش کیا کریں۔
میں اپنے شاگردوں اور سامعین کو اکثر کہتا رہتا ہوں کتاب کو معشوق بنالیں۔ یہ دنیا کی واحد معشوق ہے جو اپنے عاشق کو نقصان اور بدنامی نہیں بلکہ کامیابی، ترقی، عزت اور خوشحالی کی بلندیوں پر پہنچاتی ہے۔

10. اب جب اپنی محنت اور دوسروں کی دعاٸیں آپ کے ساتھ ہیں تو اپنے رب سے مانگنے کا وقت ہے۔ اللہ کی مدد پر بھروسہ رکھیں۔ ہمت مرداں مددِ خدا۔ یقین رکھیں کہ وہ محنت کو کبھی راٸیگاں نہیں جانے دیتا۔ جو بھی محنت کرتا ہے اسے اس کا صلہ لازمی مل کر رہتا ہے۔ بس آپ یقینی بناٸیں کہ آپ کی محنت اور تیاری اس معیار کی ہو جو کامیابی کے لیے ضروری ہے تو کامیابی آپ کو مل کر رہے گی۔

(Visited 143 times, 1 visits today)

Leave a Reply

Leave A Reply


Parse error: syntax error, unexpected '<', expecting identifier (T_STRING) or variable (T_VARIABLE) or '{' or '$' in /home/daanishp/public_html/wp-content/themes/daanishv2/footer.php on line 20