سورہ فاتحہ کا نزول اور اھمیت ۔۔ انوار احمد

0
  • 37
    Shares

سورہ فاتحہ قرآن میں سب سے پہلے کیوں ہے!

اسکی تاویل یہ بتائی جاتی ہے کہ دراصل قرآن کا مخاطب “انسان” ہے۔ اس سورہ میں جب انسان اللہ سے سوال کرتا ہے اور اپنی رہنمائی چاہتا ہے اور دین اور دنیا کی بھلائی اور سیدھے راستے پر چلنے اور ضالین سے بچنے کی دعا کرتا ہے۔۔۔ تو اسکے جواب میں اللہ تبارک و تعالی نے پورا قرآن اسکے سامنے رکھ دیا جس میں رشد و ہدایت کا راستہ بھی بتا یا اور شر سے محفوظ رہنے کی ہدایت کے ساتھ ساتھ وہ عمل بھی بتائے جن کے کرنے سے انسان صراط مستقیم اور جنت کا حقدار ٹھرے گا اسکے علاوہ ان باتوں اوع اعمال کی بھی نشاندھی کردی جو اللہ کو غضبناک کردیتے ہیں اور انسان احسن تقویم سے گر کر اسفلا سافلین تک پہنچ جاتا ہے۔ قرآن انسان کو گزری ہوئی قوموں کے واقعات بھی عبرت کے طور پر بیان کرتا ہے کہ ان لوگوں نے کیا ایسے عمل کئیے جو عذاب کے مستحق ٹھرے اور انکا نام و نشان بھی باقی نہ رہا۔۔

قرآن اس شکل میں نہیں نازل ہوا تھا جیسے آج ہم اسے دیکھتے ہیں۔ بلکہ مختلف سورتیں مختلف زمانے میں اس وقت کے حالات اور واقعات کے مطابق نازل ہوتی رہیں۔ روایت ہے کہ حضرت جبرئیل نے قرآن کی تدوین اور ترتیب بعد میں اس طرع کی جیسی آج ہے لیکن اس میں اس وقت تک بھی اعراب نہیں تھے جو بعد میں حضرت عثمان اور حجاج بن یوسف کے زمانے میں لگائے گئے جسکی وجہ سے غیر عربوں کو بھی قرآن پڑھنا آسان ہوگیا۔۔۔۔

آئیے اب ﺳﻮﺭﺓ ﻓﺎﺗﺤﮧ کی تشریح اور معنی دیکھتے ہیں __

ﮨﻤﯿﮟ ﻋﺪﻡ ﺳﮯ ﻭﺟﻮﺩ ﻣﯿﮟ ﻻﻧﮯ ﻭﺍﻻ , ﭘﯿﺪﺍ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻻﮐﻮﻥ ? ﺍﻟﻠﮧ ___ ﺍﻟﺤﻤﺪﻟﻠﮧ !
ﭘﮭﺮ ﮨﻤﯿﮟ ﭘﺎﻟﻨﮯ ﻭﺍﻻ ﮐﻮﻥ __ ﺭَﺏِّ ﺍﻟْﻌَﺎﻟَﻤِﻴﻦَ
ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﮨﻤﯿﮟ ﺗﮭﺎﻣﻨﮯ ﺍﻭﺭ ﭼﻼﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﮐﻮﻥ __ ’’ ﺍَﻟﺮَّﺣْﻤٰﻦ … ‘‘
آﺧﺮﺕ ﻣﯿﮟ ﮨﻢ ﮐﺲ ﮐﮯ ﺳﮩﺎﺭﮮ ﮨﻮﮞ ﮔﮯ _ ’’ ﺍَﻟﺮَّﺣِﯿْﻢ ‘‘…
ﮨﻤﯿﮟ ﺩﺍﺭ ﺩﻧﯿﺎ ﺳﮯ آﺧﺮﺕ ﻣﻨﺘﻘﻞ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﺍﻭﺭ ﻭﮨﺎﮞ ﮨﻤﯿﮟ ﺍﻧﺼﺎﻑ ﺩﯾﻨﮯ ﻭﺍﻻ ___’’ ﻣَﺎﻟِﮏِ ﯾَﻮْﻡِ ﺍﻟﺪِّﯾْﻦ ‘‘…
ﺟﺐ ﮨﻤﺎﺭﯼ ﭘﯿﺪﺍﺋﺶ ﺳﮯ ﻟﮯ ﮐﺮ ﮨﻤﯿﮟ ﺍﮔﻠﮯ ﺟﮩﺎﮞ ﻟﮯ ﺟﺎﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﺻﺮﻑ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻮ ﺑﺲ ﭘﮭﺮ ﮨﻢ ﺍﺳﯽ ﮐﮯ ﺑﻨﺪﮮ ﺍﺳﯽ ﮐﮯ ﻏﻼﻡ __ ﺍِﯾَّﺎﮎَ ﻧَﻌْﺒُﺪُ …
ﺟﺐ ﻏﻼﻣﯽ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺍﺧﺘﯿﺎﺭ ﮐﯽ ﺗﻮ ﺍﺏ ﻣﺪﺩ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺑﮭﯽ ﺻﺮﻑ ﺍﺳﯽ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺟﮭﮑﯿﮟ ﮔﮯ ___’’ ﻭَﺍِﯾَّﺎﮎَ ﻧَﺴْﺘَﻌِﯿْﻦ ‘‘…
ﻣﺎﻧﮕﻮ ﮐﯿﺎ ﻣﺎﻧﮕﺘﮯ ﮨﻮ … ﯾﺎ ﺍﻟﻠﮧ آﭖ ﺳﮯ آﭖ ﮨﯽ ﮐﻮ ﻣﺎﻧﮕﺘﮯ ﮨﯿﮟ … ﻭﮦ ﺭﺍﺳﺘﮧ ﺟﻮ ﺳﯿﺪﮬﺎ آﭖ ﺗﮏ ﭘﮩﻨﭽﺎ ﺩﮮ ______ ﺍِﮬْﺪِﻧَﺎ ﺍﻟﺼِّﺮَﺍﻁَ ﺍﻟْﻤُﺴْﺘَﻘِﯿْﻢَ
ﺍﻭﺭ ﮨﻤﯿﮟ ﺍﻧﻌﺎﻡ ﯾﺎﻓﺘﮧ ﺍﻓﺮﺍﺩ ﻣﯿﮟ ﺷﺎﻣﻞ ﮐﺮﺍﺩﮮ ___ ﺻِﺮَﺍﻁَ ﺍﻟَّﺬِﻳﻦَ أَﻧْﻌَﻤْﺖَ ﻋَﻠَﻴْﻬِﻢْ
ﺍﻭﺭ ﮨﻤﯿﮟ ﮔﻤﺮﺍﮨﯽ ﺍﻭﺭ آﭖ ﮐﮯ ﻏﻀﺐ ﺳﮯ ﺑﭽﺎ ﺩﮮ ____ ﻏَﻴْﺮِ ﺍﻟْﻤَﻐْﻀُﻮﺏِ ﻋَﻠَﻴْﻬِﻢْ ﻭَﻟَﺎ ﺍﻟﻀَّﺎﻟِّﻴﻦَ ﴿۷﴾

آﻣﯿﻦ ﯾﺎ ﺭﺏ ﺍﻟﻌﺎﻟﻤﯿﻦ

اس مضمون کا پہلا حصہ جس میں سورہ فاتحہ کی وجہ نزول ہے میری اپنی کاوش ہے جبکہ دوسرا حصہ جس میں سورہ مبارکہ کی تشریح اور معنی بیان کئیے گئے ہیں ماخود ہے۔۔۔

Leave a Reply

Leave A Reply

%d bloggers like this: