رابرٹ گرین اور امریکی جیلوں میں سب سے زیادہ مانگی جانی والی کتاب — ابن اظہر

0
  • 22
    Shares

48 LAWS OF POWER

رابرٹ گرین کا شمار بیسٹ سیلر کتابوں کی بدولت امریکا کے معروف ترین لکھاریوں میں ہوتا ہے۔ ان کی پانچوں کتابیں جنگ، طاقت، اقتدار، برتری حاصل کرنے اور زندگی میں آگے بڑھنے کے موضوعات کا احاطہ کرتی ہیں۔
رابرٹ کے مطابق انہوں نے باقاعدہ لکھاری بننے سے پہلے ٨٠ سے زیادہ نوکریاں کیں جن میں مزدور اور کلرک بھی شامل ہیں، رابرٹ گرین کی تمام کتابیں اسٹرکچر اور ترتیب کے اعتبار سے منفرد ہیں۔


THE ART OF SEDUCTION

تقریباً دو دہائیوں قبل آنے والی یہ کتاب آج تک رابرٹ گرین کی معروف ترین کتاب سمجھی جا سکتی ہے۔
یہ کتاب انسانی تاریخ کے تین ہزار سال پر حکومت، طاقت اور اقتدار کے حوالے سے نظر دوڑاتی ہے۔
کتاب میں دیا گیا ہر قانون ایک مفصل باب پر مشتمل ہے۔
کتاب میں تاریخی شخصیات کے حوالے سے دلچسپ واقعات ہیں۔
جو کہ دیے گیے قانون سے مطابقت رکھنے یا اس سے انحراف پر بطور دلیل پیش کیے گئے ہیں۔
ایک خبر کے مطابق یہ کتاب امریکی جیلوں کی لائبریری میں سب سے زیادہ مانگی جاتی ہے۔


THE ART OF SEDUCTION

۔ رابرٹ کی دوسری کتاب تین سال بعد ٢٠٠١ میں منظر پر آئی۔
۔کتاب کا خیال اسکو پیرس کے ایک ہوٹل میں کلرک کی نوکری کرتے ہوتے آیا۔
۔کتاب جسم، جنس، گلیمر،حسن، عشق وغیرہ کے موثر استعمال سے متعلق ہے۔
۔ اسی حوالے سے نو مختلف طرح کی شخصیات کی نشاندہی کی گئی ہے۔
۔کتاب کی پانچ لاکھ سے زیادہ کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں ۔
کتاب میں رابرٹ نے اپنے مخصوص انداز میں جن تاریخی شخصیات کے حوالے دیے ہیں۔
۔ان میں قلوپطرہ، کینڈی، اور کاسا نوا وغیرہ شامل ہیں۔

 


THE 5Oth LAW

۔رابرٹ گرین کی تیسری کتاب پانچ سال بعد ٢٠٠٦ میں آئی ۔
۔ اس کی دو لاکھ سے زیادہ کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں ۔
کتاب جنگی حکمت عملی سے متعلق ہے تاہم روز مرہ زندگی میں استعمال کے حوالےسے معروف عسکری شخصیات کی زندگی کا احاطہ کرتی ہے۔
ان شخصیات میں نپولین ( جو کے رابرٹ گرین کی پسندیدہ شخصیت ہے ) اسکندر اعظم، اور مارگریٹ تھچر شامل ہیں۔

۔ رابرٹ گرین کی چوتھی کتاب ٢٠٠٩ میں آئی۔
یہ اس حوالے سے منفرد تھی کے انہوں نے معروف امریکی گلوگار ففٹی سینٹ کے ساتھ مل کر لکھی۔
اس کتاب کو دس ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے اور اس کا بنیادی فلسفہ ہمت، نڈر ہونے اور بے خوف ہو کر زندگی میں جدوجہد سے متعلق ہے۔


MASTERY

یہ رابرٹ گرین کی پانچویں کتاب ہے جو ٢٠١٢ میں آئی ۔
کتاب کا مرکزی نقطہ اس سوال سے منسلک ہے کے اپنے فن میں مہارت کی بلندیوں کو چھونے والے افراد نے وہ کون سی تدابیر اختیار کیں جس کی بدولت وہ اس مقام پر پہنچے ۔
چارلس ڈارون، موزارٹ اور دیگر معروف لوگوں کی کیس ہسٹری کتاب کو دلچسپ ترین بنا دیتی ہیں۔

رابرٹ گرین کے طریقہ کار سے بہت سے لوگوں کو اختلاف ہے کہ اسکی کتابیں منفی رحجانات کو فروغ دیتی ہیں۔ تاہم ذاتی مطالعے کی روشنی میں اتنا ضرور کہا جا سکتا ہے کہ خوبصورت ترتیب، مستند تاریخی حوالوں، دلچسپ واقعات کی بدولت اگر رابرٹ گرین کی کتابیں اگلنے سے نہیں تو چکھنے سے ضرور تعلق رکھتی ہیں۔

کتابیں چکھنے کے لئے پانچوں کتابوں کے فیس بک لنک درج ذیل ہیں۔

References

http://powerseductionandwar.com/

https://www.facebook.com/48LawsofPowerbook/

https://www.facebook.com/The-Art-of-Seduction-160153174018171/

https://www.facebook.com/The-33-Strategies-of-War-118809634845497/

https://www.facebook.com/The-50th-Law-235202039906141/

https://www.facebook.com/Masterybook/

Leave a Reply

Leave A Reply

%d bloggers like this: