دانش: تمنا کا پہلا قدم

2
  • 1
    Share

جدید ذرائع ابلاغ کی دنیا میں آنے والے حالیہ تیز ترین انقلاب کی بدولت لکھاری، قاری اور ناشر کی روایتی تعریف اتنی شدت سے تبدیل ہوئی کہ پورا منظر بدل کر رہ گیا۔ انٹرنیٹ سے ظہور پذیر ہونے والے پلیٹ فارمز نے ہر قاری کو لکھاری اور لکھاری کو ناشربننے کا موقع فراہم کرتے ہوئے اس شعبہ کے کردار کو یکسر تبدیل کر چھوڑا ہے۔ اور اب

اس دنیا میں اردو ویب گاہوں کا ظہور بہرطور ایک خوش آیند امر اور اردو کے روشن مستقبل کا نشان ہے۔
اس پس منظر میں کچھ احبابِ دانش نے ایک نئےپلیٹ فارم کے لئے سوچ بچار کی اور صحافت، نثر نگاری، تجزیہ کاری، ادب، تدوین و تزئین کے شعبوں کےسنجیدہ اور پیشہ ور ماہرین پر مشتمل ایک ٹیم بنا کر ’دانش‘ کی بِنا ڈالی اور اس منظر میں نیا رنگ بھرنے کا فیصلہ کیا۔ دانش۔ پی کے،ان احباب کی مشترکہ کاوش ہے۔
ہمارے پیش نظر ایک ایسے ادارے کی تشکیل اور سائٹ کا قیام ہے جسے معاصر دنیا کی کسی بھی زبان کی ایسی ہی سائٹ کے ساتھ رکھا جاسکے۔ تحریری مواد ہو یا زبان وبیان، بصری تزئین کاری ہو یا تکنیکی سہولیات، دانش کا حدف ہر پہلو سے بلند معیار ہوگا۔
دانش، ایک ایسی چوپال جہاں حقے کی نے پر ہر ایک کا حق ہوگا۔ ایک ایسی محفل، جہاں شمع آپ کے سامنے بھی ضرور آئیگی۔ ایک ایسے قبیلے کی ابتدا جہاں نسلی، قبائلی، صنفی تعصب کی بجائےصرف بہتر انسانی رویوں پر زور دیا جائے گا۔ 
تمام پاکستانیوں کو اپنی بات کہنے کا مکمل اور غیر مشروط حق دینا، دانش کے سفر کا مرکزی نکتہ ہے۔ آپکا موضوع یا پس منظر ، آپ کی تحریر کے چھپنے کی راہ میں رکاوٹ نہیں ہوگا۔ ہماری کی کوشش ہے کہ ہر شعبہ زندگی سے اہل دانش کو دعوت فکر دی جائے اور آپ کو ایک ایسا آن لائن میگزین فراہم کیا جائے جس پر حالات حاضرہ سے لے کر علمی، فکری اور نظریاتی سمتوں کی رہنمائی تک مکمل مواد موجود ہو۔ بہت سے اہل دانش سے رابطے کیے جا چکے ہیں اور کئی مقبول ناموں نے اپنی دانش میں ہمیں شریک کرنے پہ آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ انشااللہ آپ کو معیاری اور منفرد تحریریں دانش پر دیکھنے کو ملیں گی ۔
کسی بھی سائٹ کی ظاہری پیشکش اور بصری اعتبار سے معیار کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ دانش اپنے طور پہ اردو سائٹس کے کمزور جمالیاتی تاثر کو بھی دو ر کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ایک رجحان ساز کردار ادا کرے گی۔

About Author

Leave a Reply

2 تبصرے

  1. ارفع منزلوں کے کارواں سمت کی درستگی سے پہچانے جاتے ہیں. دانش پُر فکر اذہان کو جددیت سے آراستہ، پُر مغز مباحث کے لئے جو پلیٹ فارم مہیا کرنے جا رہی ہے، اس پر نیک تمنائیں دانش کے تمام معماروں کے نام.

    کسب کمال کن کہ عزیز جھان شوی

Leave A Reply

%d bloggers like this: