یوم خواتین کی مبارک باد : سحرش عثمان

0
  • 250
    Shares

گن گن کر کے لفظ لکھنے والوں ان لفظوں کی کہانیاں بنانے والوں ان کہانیوں میں اوروں کی بی بیوں کو گیندوں سے تشبیہ دینے والوں کو بیبئوں کا عالمی دن بہت بہت مبارک۔ دوسروں کی شادیوں پر کسی تیسرے کی بیٹی کی تصویر لگا کر اپنے حکیموں کا پتا دینے والوں کو ان کے حامیوں سمیت آج خواتین کا دن بہت مبارک۔ اپنی اپنی دوکان چلانے کے لیے “تھڑے” پر کتے باندھنے والوں کو مبارک جن پر گند اچھالتے ہو آج ان کا عالمی دن ہے۔ برابری کے حقوق کی بات کرنے والیوں ۔۔ مکالمے میں ہار کر خاتون کارڈ استمال کرنے والیو ساری بی بیوں آج مبارکباد قبول کرو ۔۔ یہ تمہارا دن ہے۔

مغلظات بکنے والوں کا دفاع کرنے والوں کو نوید ہو آج ان سب کے استادوں مرشدوں کے”موضوع گفتگو” کا عالمی دن ہے دوستو۔

ہاں یاد آیا ۔۔۔ ان باکس والے سارے مردودوں کو آج اس دن کی مبارکباد کہ جو ان باکس میں بتانے آتے ہیں خاتون کتنی مغرور اور ایروگینٹ ہے۔

تو ان سب کو بتایا جاتا ہے کہ ایروگینس میں لپٹی خواتین کا عالمی دن مبارک۔

بیٹیوں کو محبت دے کر فیصلے کا حق اختیار آزادی چھین لینے والو! آج کا دن تمہاری “محبت” کے نام۔
بہنوں کو میکہ دے کر وراثت ہتھیانے والو آج کا دن مبارک۔

آج کا دن ہر اس شخص کے نام جو اپنی بات کہنے کا ڈھنگ نہیں جانتا اور میری جنس کے کندھے پر رکھ کر بندوق چلاتا ہے۔ میری جنس کی طرف سے مبارکباد۔

ماؤں کو دیویاں بنا کر پوجنے اور دوسروں کی بیٹیوں پر زندگی تنگ کرنے والوں مبارکباد۔

رشتوں کے نام پر آزادی اظہار چھین لینے والوں آج کا دن تمہاری انا کو گنے کا رس پلانے آتا ہے۔ مبارکباد لو۔

بے تکلفی میں حد سے گزر جانے والی اور جوابی بے تکلفی پر برا ماننے والی خواتین کا دن ہے۔ مبارکباد خواتین۔
مخالف فرقے سیاسی پارٹی کی خاتون پر “اعضاء کی شاعری” کرنے والوں کو یوم خواتین کی بہت مبارکباد۔

ننھی پریوں سے بچپن زندگی چھیننے والے درندوں کے خلاف مہم میں سیاست گھسیٹنے والے مکروہ لوگو آج کا دن مبارک۔

اپنی بہو بیٹیوں پر بات آنے پر معافی مانگنے یو ٹرن لینے دوبارہ اسی روش پر آنے والو۔
ایسے مکروہ کرداروں کو ان کی زبان میں جواب دینے والو
تم دونوں عالمی یوم خواتین مبارک۔

آج کا دن ہر اس شخص کے نام جو اپنی بات کہنے کا ڈھنگ نہیں جانتا اور میری جنس کے کندھے پر رکھ کر بندوق چلاتا ہے۔
میری جنس کی طرف سے مبارکباد۔
یوم خواتین مبارک۔

Leave a Reply

Leave A Reply

%d bloggers like this: