سگریٹ نوشی پر اعتراض یا لباس پر؟ اقرا بیگ

1
  • 2
    Shares

مائرہ اور رنبیر کی تصاویر کیا آئیں انٹرنیٹ پر ایسی وائرل ہوئیں کہ ہر جانب ان کا ہی چرچا ۔۔۔ دیکھتے ہی دیکھتے ہاٹ فیورٹ ٹاپک بن گیا کہ مائرہ اور رنبیر کی تصویریں دیکھیں؟؟ دیکھ لیں تو پھر چہ مگوئیاں شروع۔

دو چار لیکڈ تصاویر جو جانے کس مقصد کے لئے وائرل کی گئی ۔۔۔ خبروں کی زینت بن رہی ہیں تو سوشل میڈیا پر ان دو چار تصویروں نے جیسے تہلکہ مچا رکھا ہے ۔۔ یوں لگ رہا ہے کہ یہ تصاویر جیسے پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہو ۔۔ کوئی کہتا ہے کہ مائرہ کے بیک لیس ڈریس سے ملکی وقار داو پر لگ گیا ۔۔۔ ایک پاکستانی ایکٹریس کو یوں کھلے عام سگریٹ نوشی نہیں کرنی چاہیے ۔۔۔ کہاں گیا ملک کا وقار اور عزت بلا بلا بلا ۔۔۔۔۔۔
اف ۔۔۔۔۔۔۔ بس
یہ کیا مذاق ہے ؟؟ ان تصاویر کو شائع ہوئے کتنا وقت گزر لیکن موضوع بحث مائرہ مائرہ اور مائرہ رنبیر کی لیکڈ پکچرز ۔ ذرا غور سے دیکھنے پر یہ تصویریں کسی مائر ایڈیٹر کی ایڈینگ کا کرشمہ محسوس ہو رہی ہیں ۔ یا کسی فلمی سیٹ کا کوئی سین معلوم ہو رہا ہے ۔۔

اب اگر مان بھی لیتے ہیں کہ اس تصویر کا مائرہ اور رنبیر کی زندگی سے کوئی حقیقی تعلق بھی تو کیا ؟؟ آپ کو کیا مائرہ آ کر کہتی ہے کہ آپ اپنی سوچ کو مثبت کریں ، میرے ( یعنی مائرہ کے کپڑوں) کے بارے میں نا سوچیں زیادہ اس کے لئے بڑے بڑے ڈیزائیرز کافی ہیں ، چھپ چھپ کر غلط ویڈیوز دیکھنے والے ٹی وی پر کام کرنے والی لڑکیوں کو ایسی عینک سے دیکھتے ہیں کہ وہ دنیا کے سب سے پوتر انسان اور کسی بیک لیس ، ڈاون شولڈر اور ویسٹرن وئیر زیب تن کرنے والی عورت دنیا کی سب سے گندی عورت ہے ۔۔۔ اپنی سوچ کو تو مثبت کریں۔۔۔ بہن یا بھائیوں اگر کپڑوں پر اتنا ہی اعتراض ہے یا سگریٹ نوشی کرتی خاتون اتنی ہی نازیبا لگ رہی ہے تو مت دیکھیں نا ایسا مواد ۔۔۔ آپ کو کوئی مجبور تو نہیں کررہا ۔۔
مائرہ خان سے اختلاف کیا جا سکتا ہے اسکی ایکٹنگ پر بھی انگلیاں اٹھائی جا سکتی ہیں ہر فرد کی ذاتی رائے ہے ، اور اسکا احترام بھی ضروری ہے لیکن ساتھ ہی کوئی بھی شخض عقل کل نہیں ۔۔۔۔۔۔یوں کیچڑ اچھالنا اگر یونہی ہر شخض دوسرے کو اپنی عینک لگا کر دیکھے گا تو ایسا ہی ہو گا نہ کہ کپڑے کم زیادہ لگے گے ۔۔ کوئی بھی کسی کو غیرت مندی یا بے غیرتی کا سرٹیفیکٹ تھما دے گا ۔

رہا سوال ملکی وقار کا تو صاحبو !!! ملک کا وقار اتنا کم زور نہیں کہ ایک سگریٹ والی تصویر سے کم ہو جائے یا ملکی وقار کا سودا ہو جائے ۔۔۔

رنبیر کے پہلے بھی بالی وڈ کی کتنی ہی حسیناوں کے ساتھ اسکینڈل بنتے رہے ہیں ، اگر ان تصاویر کا ان دونوں سے کوئی تعلق ہے بھی تو کیا ؟؟؟ کیا ایک تصویر میں موجود مرد اور عورت افیئر ہونا لازمی ہے اور اگر ہے بھی تو ان کی زندگی ۔۔۔ آپ کو یا مجھے کیا ؟؟ ہم کیوں بیگانی شادی میں عبد اللہ دیوانے کا کردار ادا کریں ؟؟ اور کیا جی !! سانوں کی ۔۔۔۔۔۔۔ ان سب سے پہلے فلم نے سہی ٹیلر ۔۔ اور اگر ٹیلر نہیں تو جی فرسٹ لوک ہی دیکھیں پھر رائے قائم کریں ۔۔خیر میری رائے میں اس پکچر کے فرسٹ لوک آنے سے پہلے ہی یہ زبان زد عام ہوگئی ہے۔

Leave a Reply

1 تبصرہ

Leave A Reply

%d bloggers like this: